نسبتیں ۔ خورشید رضوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Nisbatein.jpeg

مجموعہ نعت: ڈاکٹر خورشید رضوی

نسبتیں جناب ڈاکٹر خورشید رضوی کا چھٹا شعری اور پہلا نعتیہ مجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں ڈاکٹر صاحب کے اب تک کے تمام نعتیہ کلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی شاعری مثلاً حمد، منقبت، سلام اور مرثیہ بھی شامل کردی گئی ہے۔


ترتیب

ارسلان احمد ارسل

جملہ حقوق محفوظ

شاعر : خورشید رضوی

مجموعہؔ نعت : نسبتیں

ترتیب : ارسلان احمد ارسل

سال اشاعت : مئی 2015ء

ناشر : انٹرنیشنل نعت مرکز(رجسٹرڈ)

مطبع : شرکت پرنٹنگ پریس، لاہور

کمپوزنگ : محمد لبیب جمیل

قیمت : 280 روپے

انتساب

جناب حفیظ تائب کے نام

حسن ترتیب

عرض مرتب

ارسلان احمد ارسل

"ڈاکٹر صاحب کا لہجہ جدید ہے، اسلوب اپنا ہے اور بے انتہا منفرد ہے۔اس میں ادبی چاشنی موجود ہے اور سب سے بڑھ کر جگہ جگہ عشق رسالت مآب کی گواہی اس طرح ملتی ہے کہ پڑھنے والے کی آنکھوں سے اشک رواں ہو کر ظاہری و باطنی ماحول کو روشن کردیتے ہیں اور خوتوں کو آہوں اور سسکیوں سے آباد کردیتے ہیں۔"

نسبتیں ۔ خورشید رضوی

ڈاکٹر ریاض مجید

"خدا کا شکر ہے ہمارے غیبت نژاد اور مخاصمت زاد رویوں سے اٹے شعری و ادبی ماحول میں ایک شخصیت تو ایسی ہے جسے بطور مثال کیا جا سکے اور جس کے متفق علیہ انسان دوست وجود اور ادب آشنا رویوں کو ایک سعید اور مبارک نمونے کے حوالے کے طور پر یاد رکھا جائے۔"

"خورشید کی نعت گوئی میں آداب آشنا فکر کے ساتھ نعت شناس قرینے کا تاثیر بخش امتزاج قابل ستائش ہی نہیں رشک آور ہے۔وہ نعت کے فکری و فنی لوازمات کو ملحوظ رکھتے ہوئے بڑی خوش سلیقگی سے اظہار کے تخلیق مراحل سے گزرتے ہیں۔"

"خورشید رضوی کی نعت بھی فارسی اور اردو غزل کی کلاسیکی شائستگی کے خمیر سے اٹھی ہے ان کے ہاں الفاظ کی در و بست، تراکیب کی نادرہ کاری اور تلازمات کے حوالے اور سلسے اسی شائستگی اور خوش سلیقگی کی روایت سے جڑے ہوئے ہیں۔"

حمد و مناجات

3۔ تجھ سے جی لگتا ہے میرا، جانِ تنہائی ہے تو

4۔ جانِ تنہائی

5۔ کتنا احسان ہے تیرا یہ عنایت کرنا

6۔ کبریائی کی ردا عرش بریں پر رکھ کر

7۔ سرگوشی

8۔ یادِ حرم

نعتیں

9۔ پادشاہا! ترے دروازے یہ آیا ہےفقیر

10۔ آغاز نہ انجام، ازل میں نہ ابد میں

11۔ وہ جس سے میری آنکھ ہے بینا، ہے مدینہ

12۔ حمد سے نکلا ہوا، نام محمد، احمد

13۔ کہاں کہاں نہ ہوا ذکر سید لولاک

14۔ ابرسا بن کے کڑی دھوپ میں چھا جاتا ہے

15۔ یہ تاب کسے ہے کہ لکھے اس کا قصیدہ

16۔ مجھ سے بن آئے گی کچھ نعت محمد میں کہیں

17۔ ہے وہی گنج قفس اور وہی بے بال و پری

18۔ یہ در و بام و گنبد و محراب

19۔ دوری حضوری

20۔ مال و منال کی ہے نہ منصب نہ جاہ کی

21۔ سبز گنبد

22۔ ہوں تو گناہگار پہ قسمت عجیب ہے

23۔ شان ان کی سوچے اور سورج میں کھو جائیے

24۔ نازاں ہے اس پہ دل کہ بلایا گیا مجھے

25۔ سمجھو کہ سب دکھوں سے شفا ہوگئی مجھے

26۔ دل میں وفقر جوش ولائے رسول ہو

27۔ لمس احمد کے لیے چشم برہ، زنگ آلود

28۔ پھر رہِ نعت میں قدم رکھا

29۔ میں ہوں، سفر شوق ہے، طیبہ کی ہوا ہے

30۔ جِنے وی وصف کریمی نیں، جے کریے غور حضور دے نیں

31۔ مدینہ میں

سلام و مرثیہ

32۔ آتی نہیں بیان میں عظمت حسین کی

33۔ ہے جس میں کوہساروں کی عظمت، حسین ہے

34۔ اشک میں گھل گیا لہو، سرخ ہوا فضا کا رنگ

35۔ کربلا کی خاک پر کس کا یہ احسان ہوگیا

36۔ دیار ہو میں کھڑا ہوں فنا کا عالم ہے

37۔ پھر نیا سال، نیا ماہ محرم آیا

38۔ یہاں سے دور، وہیں کربلا میں رہتا ہے

39۔ نئے برس کا نیا چاند آسماں پہ چڑھا

40۔ وہ ایار مجھے وصال بخشے

41۔ حسین صبر و رضا کا پیکر

42۔ اے شام کے بازار! سفر میں ہے مسلسل

43۔ مریثہ

مناقب

44۔ ضمیر دہر کا اظہار سید ہجویر

45۔ خطاب بہ حضرت گنج شکر

46۔ خوشبوئے عقیدت


مزید دیکھیے

خورشید رضوی

دیگر شعراء کے نعتیہ مجموعہ ہائے کلام کا تعارف : چراغ، سید شاکر القادری | اغثنی، عباس عدیم ہاشمی | باریاب ۔ انور مسعود