"نعت رنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
نعت رنگ اردو کے موضوعا تی جریدوں میں اک منفرد جریدہ ہے جسے اردو دنیا میں احترام کی نطر سے دیکہا جا تا ہے ۔ [[سید صبیح رحما نی]] کی زیر ادارت شایع ہو نے والے اس کتا پی سلسلے نے نعت پر تنقید کو پہلی بار ایک مستقل حیثیت دلائی ہے نعت کے ادبی پہلووں کو مطا لعے کا مستقل میدان بنا دیا ھے ۔ نعت کے سما جی عمرانی اور تہذ بی پہلووں کی نشا ندہی کی ہے ۔ نعت رنگ اک تحر یک ہے جو نعت کے ادبی فروغ کے لیے سر گر م عمل ہے نعت رنگ کی سرپرستی اسلا می ثقا فت ادب اور اسلامی قدروں کی سرپرستی ھے۔

نعت رنگ کے پچیس شمارے
=== تعارف نگار ===
(ایک اجمالی تعارف)
ڈاکٹر شہزادؔ احمد

جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں۔
=== نعت رنگ ===
 
نام کتاب : نعت رنگ کے پچیس شمارے
                        (ایک اجمالی تعارف)
تعارف نگار : ڈاکٹر شہزادؔ احمد
 
موبائل نمبر:     0336-0245448 
          0301-2241467            
اشاعت : جولائی ۲۰۱۵ء
 
کمپوزنگ : محمد آصف
 
قیمت : 50/- روپے
 
ناشر : [[نعت ریسرچ سینٹر، کراچی]]
B-306 ، بلاک 14، گلستانِ جوہر-کراچی
 
لاہور :  کتاب سرائے
فرسٹ فلور الحمد مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ،اُردو بازار لاہور
0092+300940147 4- 3723988 4- 37320318
فضلی  ُبک  ُسپر مارکیٹ
اُردو بازار- کراچی
0092+3219294753
 
=== نعت رنگ کے پچیس شمارے ===

اُردو نعتیہ ادب اپنے دامن میں کئی جہات سمیٹے ہوئے ہے۔ اس کی ایک قابل توجہ جہت ’’نعتیہ صحافت‘‘ کا فروغ ہے، جو روز و شب ارتقائی منازل طے کر رہی ہے۔ نعت کے موضوع پر بالخصوص پاکستان میں بعض دیگر اہم رسائل و جرائد بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ ہر کسی کی نعتیہ خدمات اپنے اپنے دائرے میں لائق تحسین اور قابلِ ستائش ہیں، جس سے انکار ممکن نہیں۔  

نعت رنگ اُردو دُنیا کا وہ قابلِ ذکر اور واحد موضوعی رسالہ ہے جس نے کم عرصے میں بہت زیادہ نعتیہ ادب کو مثالی تحقیقی و تنقیدی مواد عطا کیا۔ نعت رنگ کا معیارِ تحقیق اور مزاجِ تنقید سب سے منفرد ہے۔ اس کے مشمولات اور معمولات میں بیداریٔ نعت کی تحریک شامل ہے۔ نعت رنگ کا ایک نمایاں وصف ہے کہ یہ اپنے قاری کو نہ صرف حصار میں لیتا ہے بلکہ اُس سے خراجِ تحسین بھی وصول کرتا ہے۔

اُفقِ نعت پر نعت رنگ کا پہلا شمارہ اپریل ۱۹۹۵ء میں طلوع ہوا۔ بیس سال کے طویل عرصے میں اس کے پچیس شمارے پوری آب و تاب کے ساتھ منظرِ عام پر آچکے ہیں۔ نعت رنگ کے خصوصی شماروں میں علیٰ الترتیب تنقید نمبر۱۹۹۵ء، حمد نمبر۱۹۹۹ء، امام ا حمد رضا نمبر۲۰۰۵ء اور سلور جوبلی نمبر ۲۰۱۵ء کی حیثیت سے منظرِ عام پر آئے۔
اُفقِ نعت پر نعت رنگ کا پہلا شمارہ اپریل [[۱۹۹۵]]ء میں طلوع ہوا۔ بیس سال کے طویل عرصے میں اس کے پچیس شمارے پوری آب و تاب کے ساتھ منظرِ عام پر آچکے ہیں۔ نعت رنگ کے خصوصی شماروں میں علیٰ الترتیب تنقید نمبر[[۱۹۹۵]]ء، حمد نمبر[[۱۹۹۹]]ء، [[امام ا حمد رضا]] نمبر[[۲۰۰۵]]ء اور سلور جوبلی نمبر [[۲۰۱۵]]ء کی حیثیت سے منظرِ عام پر آئے۔
 
نعت رنگ کے مدیر محترم [[سید صبیح الدین صبیح رحمانی]] خود بھی ایک خوش فکر و خوش ادا اور خوش نظر و خوش نوا نعت گو ہیں۔ آپ کی ایک وجہِ شہرت ’’[[نعت خوانی]]‘‘ بھی ہے جو عوام الناس و خواص میں بے حد مقبول ہے۔ آپ کی ’’نعتیہ شاعری‘‘ بھی پذیرائی و مقبولیت کے مقام پر فائز ہے۔ آپ کی کہی بعض حمدیں و نعتیں مقبول زدِ خاص و عام ہیں۔ مدیر کی ہر دو خصوصیات نے بھی نعت رنگ کے وقار میں اضافہ کیا۔

نعت رنگ کے مدیر محترم سیّد صبیح الدین صبیح رحمانی خود بھی ایک خوش فکر و خوش ادا اور خوش نظر و خوش نوا نعت گو ہیں۔ آپ کی ایک وجہِ شہرت ’’نعت خوانی‘‘ بھی ہے جو عوام الناس و خواص میں بے حد مقبول ہے۔ آپ کی ’’نعتیہ شاعری‘‘ بھی پذیرائی و مقبولیت کے مقام پر فائز ہے۔ آپ کی کہی بعض حمدیں و نعتیں مقبول زدِ خاص و عام ہیں۔ مدیر کی ہر دو خصوصیات نے بھی نعت رنگ کے وقار میں اضافہ کیا۔
عصرِ حاضر میں نعت رنگ نے نعتیہ ادب کی بیش بہا اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ رسالہ نعت رنگ نے نعتیہ شاعری کی تحقیق و تنقید پر نہایت بلند پایہ مقالات پیش کیے اور اس کی ادبی فروغ کا آوازہ اس شدت سے بلند کیا کہ منکرینِ نعت بھی نعتیہ شاعری کی عظمت کے ساتھ اس کی ادبی اور تہذیبی قدر و قیمت کے قائل ہو گئے۔

سطر 47: سطر 22:
نعت رنگ اُردو دُنیا کا وہ واحد رسالہ ہے کہ جس میں عصرِ حاضر کے معتبر لکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ نعت رنگ میں مشاہیرانِ نعت کی تحریروں کے علاوہ اُردو ادب کے ثقہ، انتہائی معتبر اور قابلِ ذکر حضرات کی تحریریں بھی نمایاں ہیں۔ ادب کی اس عظیم کہکشاں کو آپ صرف نعت رنگ کے صفحات میں جلوہ گر دیکھ سکتے ہیں۔

==== بیش بہا نعتیہ کتب کا اضافہ ====
==== نعت رنگ سے بیش بہا نعتیہ کتب کا اضافہ ====

نعتیہ رسائل میں یہ اعزاز صرف نعت رنگ کو حاصل ہے کہ جس نے تحریکی انداز سے نعتیہ ادب کے خزانے میں بیش بہا کتب کا اضافہ کیا۔ نعت رنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی کتب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
نعتیہ رسائل میں یہ اعزاز صرف نعت رنگ کو حاصل ہے کہ جس نے تحریکی انداز سے نعتیہ ادب کے خزانے میں بیش بہا کتب کا اضافہ کیا۔ نعت رنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی کتب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
سطر 64: سطر 39:

(واضح رہے کہ ۲۰۰۴ء میں مزید ترمیم و اضافے کے ساتھ اس کی دوبارہ اشاعت عمل میں آئی۔ )
(واضح رہے کہ ۲۰۰۴ء میں مزید ترمیم و اضافے کے ساتھ اس کی دوبارہ اشاعت عمل میں آئی۔ )

۲۔ موضوعاتی اشاریہ السیرہ العالمی اور نعت رنگ، مرتب حافظ محمد اظہر سعید، ۲۰۰۳ء
۲۔ موضوعاتی اشاریہ السیرہ العالمی اور نعت رنگ، مرتب حافظ محمد اظہر سعید، ۲۰۰۳ء
سطر 212: سطر 186:

’’نعت رنگ‘‘ عصرحاضر کی بھرپور نمایندگی کرتا ہے۔ اس کا فہم قابل تحسین ہے۔
’’نعت رنگ‘‘ عصرحاضر کی بھرپور نمایندگی کرتا ہے۔ اس کا فہم قابل تحسین ہے۔
=== نعت رنگ کے پچیس شمارے ====
نعت رنگ کے پچیس شماروں کی فہرست کا ایک اجمالی تعارف بھی آپ کے ذوقِ مطالعہ کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ بلاشبہ کسی بھی مجلے یا رسالے کی فہرست محققین، طلبہ، اساتذہ اور اہلِ ذوق کے لیے ایک نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ نعت رنگ میں شامل مضامین و مقالات، تنقید و تبصرے اور وقیع نعتیہ معلومات تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔
نعت رنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور نعت شناسی کی پھیلتی ہوئی روایت اور اس کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر ہر شمارے کی فہرست علیٰ الترتیب من و عن شائع کی جارہی ہے تاکہ جویانِ تحقیق اور متلاشیانِ تنقید اس سے بھرپور رہ نمائی حاصل کرسکیں۔ نعت رنگ کے پچیس شماروں کی یہ فہرست نعتیہ ادب کا عطر کشید کرکے تیار کی گئی ہے جس کے مہکتے اثرات آیندہ آنے والی نسلوں کو بھی مہکاتے رہیں گے۔
نعت رنگ کی فہرست شمارہ ۱ تا ۲۵ پر مشتمل ہے۔ اس فہرست میں نعت رنگ کا شمارہ نمبر، سال اشاعت اور صفحات کی تعداد سے نعت رنگ کی ضخامت کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اس میں مختلف عنوانات کو نمایاں طور پر واضح کر دیا گیا ہے تاکہ ہر صاحبِ ذوق اپنی دلچسپی کے مواد کو باآسانی حاصل کرسکے۔
فہرست کو تین کالموں کے ساتھ پیش کیا گیاہے۔ پہلے کالم میں مضمون کا عنوان، دوسرے کالم میں مضمون نگار اور تیسرے کالم میں صفحہ نمبر کی نشان دہی کو برقرار رکھا ہے۔ تاکہ قاری بغیر تکلّف کے اپنے اہداف تک پہنچ جائے۔ نعت رنگ کی فہرست علمی، ادبی، تحقیقی اور تنقیدی زاویوں کے پیش نظر شائع کی جارہی ہے تاکہ مختلف زاویۂ فکر و نظر کے حامل حضرات صنفِ نعت کے تقدس سے واقف ہوسکیں۔
اب آپ کے ذوقِ مطالعہ کے لیے نعت رنگ کے پچیس شماروں کی فہرست علیٰ الترتیب پیش کی جارہی ہے۔ تاکہ آپ نعت رنگ کی ادبی خدمات و خصوصیات سے کماحقہٗ آگاہ ہو سکیں۔ ہر شمارے کی فہرست کو مکمل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نسخہ بمطابق 09:30، 19 مارچ 2017ء

نعت رنگ اردو کے موضوعا تی جریدوں میں اک منفرد جریدہ ہے جسے اردو دنیا میں احترام کی نطر سے دیکہا جا تا ہے ۔ سید صبیح رحما نی کی زیر ادارت شایع ہو نے والے اس کتا پی سلسلے نے نعت پر تنقید کو پہلی بار ایک مستقل حیثیت دلائی ہے نعت کے ادبی پہلووں کو مطا لعے کا مستقل میدان بنا دیا ھے ۔ نعت کے سما جی عمرانی اور تہذ بی پہلووں کی نشا ندہی کی ہے ۔ نعت رنگ اک تحر یک ہے جو نعت کے ادبی فروغ کے لیے سر گر م عمل ہے نعت رنگ کی سرپرستی اسلا می ثقا فت ادب اور اسلامی قدروں کی سرپرستی ھے۔

تعارف نگار

ڈاکٹر شہزادؔ احمد

نعت رنگ

اُردو نعتیہ ادب اپنے دامن میں کئی جہات سمیٹے ہوئے ہے۔ اس کی ایک قابل توجہ جہت ’’نعتیہ صحافت‘‘ کا فروغ ہے، جو روز و شب ارتقائی منازل طے کر رہی ہے۔ نعت کے موضوع پر بالخصوص پاکستان میں بعض دیگر اہم رسائل و جرائد بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ ہر کسی کی نعتیہ خدمات اپنے اپنے دائرے میں لائق تحسین اور قابلِ ستائش ہیں، جس سے انکار ممکن نہیں۔ نعت رنگ اُردو دُنیا کا وہ قابلِ ذکر اور واحد موضوعی رسالہ ہے جس نے کم عرصے میں بہت زیادہ نعتیہ ادب کو مثالی تحقیقی و تنقیدی مواد عطا کیا۔ نعت رنگ کا معیارِ تحقیق اور مزاجِ تنقید سب سے منفرد ہے۔ اس کے مشمولات اور معمولات میں بیداریٔ نعت کی تحریک شامل ہے۔ نعت رنگ کا ایک نمایاں وصف ہے کہ یہ اپنے قاری کو نہ صرف حصار میں لیتا ہے بلکہ اُس سے خراجِ تحسین بھی وصول کرتا ہے۔

اُفقِ نعت پر نعت رنگ کا پہلا شمارہ اپریل ۱۹۹۵ء میں طلوع ہوا۔ بیس سال کے طویل عرصے میں اس کے پچیس شمارے پوری آب و تاب کے ساتھ منظرِ عام پر آچکے ہیں۔ نعت رنگ کے خصوصی شماروں میں علیٰ الترتیب تنقید نمبر۱۹۹۵ء، حمد نمبر۱۹۹۹ء، امام ا حمد رضا نمبر۲۰۰۵ء اور سلور جوبلی نمبر ۲۰۱۵ء کی حیثیت سے منظرِ عام پر آئے۔

نعت رنگ کے مدیر محترم سید صبیح الدین صبیح رحمانی خود بھی ایک خوش فکر و خوش ادا اور خوش نظر و خوش نوا نعت گو ہیں۔ آپ کی ایک وجہِ شہرت ’’نعت خوانی‘‘ بھی ہے جو عوام الناس و خواص میں بے حد مقبول ہے۔ آپ کی ’’نعتیہ شاعری‘‘ بھی پذیرائی و مقبولیت کے مقام پر فائز ہے۔ آپ کی کہی بعض حمدیں و نعتیں مقبول زدِ خاص و عام ہیں۔ مدیر کی ہر دو خصوصیات نے بھی نعت رنگ کے وقار میں اضافہ کیا۔

عصرِ حاضر میں نعت رنگ نے نعتیہ ادب کی بیش بہا اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ رسالہ نعت رنگ نے نعتیہ شاعری کی تحقیق و تنقید پر نہایت بلند پایہ مقالات پیش کیے اور اس کی ادبی فروغ کا آوازہ اس شدت سے بلند کیا کہ منکرینِ نعت بھی نعتیہ شاعری کی عظمت کے ساتھ اس کی ادبی اور تہذیبی قدر و قیمت کے قائل ہو گئے۔

اُردو کے اربابِ نقد و نظر نے نعت کو ایک مذہبی صنفِ سخن گردانتے ہوئے ادب کے دائرے سے ہمیشہ دور رکھنے کی شعوری یا غیر شعوری کوشش کی ہے۔ آج بھی یہ رُجحان کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی صورت میں نظر آجاتا ہے۔ بعض نقادانِ ادب، اس خیالِ باطل کے حامی ہیں کہ نعت کا ادب سے کوئی تعلق نہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ یہ بھی کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ نعتیہ شاعری کی تنقید و تحقیق اعلیٰ درجے کی تحقیق و تنقید نہیں۔

الحمدللہ ! نعت رنگ نے ہمیشہ اس خیالِ باطل اور جانب دار تنقید کی مخالفت کی، بلکہ اپنی مسلسل اشاعتوں کے ذریعے نعتیہ شاعری کی تنقید و تحقیق کو اعلیٰ درجے کا تحقیقی و تنقیدی مقام دلوانے کے لیے ہمیشہ مثبت اور عملی کاوشیں انجام دیں۔ یہی سبب ہے کہ آج وہ نقادانِ شعر و ادب جو نعتیہ شاعری کی قدر و قیمت سے بظاہر آگاہ نہیں تھے وہ بھی نعتیہ شاعری کی افادیت و اہمیت کا دم بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

نعت رنگ اُردو دُنیا کا وہ واحد رسالہ ہے کہ جس میں عصرِ حاضر کے معتبر لکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ نعت رنگ میں مشاہیرانِ نعت کی تحریروں کے علاوہ اُردو ادب کے ثقہ، انتہائی معتبر اور قابلِ ذکر حضرات کی تحریریں بھی نمایاں ہیں۔ ادب کی اس عظیم کہکشاں کو آپ صرف نعت رنگ کے صفحات میں جلوہ گر دیکھ سکتے ہیں۔

نعت رنگ سے بیش بہا نعتیہ کتب کا اضافہ

نعتیہ رسائل میں یہ اعزاز صرف نعت رنگ کو حاصل ہے کہ جس نے تحریکی انداز سے نعتیہ ادب کے خزانے میں بیش بہا کتب کا اضافہ کیا۔ نعت رنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی کتب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

اولاً وہ مطبوعہ کتب جو نعت رنگ کی افادیت و اہمیت کے حوالے سے شائع ہوئیں۔

ثانیاً وہ مطبوعہ کتب جو نعت رنگ میں چھپنے والے مواد پر مشتمل ہیں۔ اور

ثالثاً نعت رنگ پر ہونے والے تحقیقی نوعیت کے وہ کام جو مختلف یونیورسٹیز کی سطح پرسامنے آرہے ہیں۔

مندرجہ بالا تینوں اوصاف کی حامل چند کتب کا صرف ایک سرسری تذکرہ پیش کیا جارہا ہے تاکہ اس مقدس صنف پر تحقیقی کام کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور اہلِ ذوق اس سے خاطرخواہ فائدہ اُٹھا سکیں۔

نعت رنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی مطبوعہ کتب

۱۔ نعت اور آدابِ نعت (نعت رنگ میں شائع ہونے والے خطوط) ، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، ۲۰۰۳ء

(واضح رہے کہ ۲۰۰۴ء میں مزید ترمیم و اضافے کے ساتھ اس کی دوبارہ اشاعت عمل میں آئی۔ )

۲۔ موضوعاتی اشاریہ السیرہ العالمی اور نعت رنگ، مرتب حافظ محمد اظہر سعید، ۲۰۰۳ء

۳۔ نعت رنگ کا تنقیدی و تحقیقی مطالعہ (۱۵ شمارے)، پروفیسر شفقت رضوی، ۲۰۰۴ء

۴۔ اشاریہ نعت رنگ (شمارہ ۱ تا ۲۰)، ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ۲۰۰۹ء،

۵۔ نعت رنگ اہلِ علم کی نظر میں،ڈاکٹر شبیر احمد قادری، ۲۰۰۹ء

۶۔ فنِ اداریہ نویسی اور نعت رنگ، ڈاکٹر افضال احمد انور، ۲۰۱۰ء

۷۔ نعت نامے (خطوط بنام صبیح رحمانی)، ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ۲۰۱۴ء

نعت رنگ میں شائع ہونے والے لوازمے پر مشتمل کتب

۱۔ اُردو نعت اورجدید اسالیب، عزیز احسن، ۱۹۹۸ء

۲۔ اُردو میں حمد و مناجات، ڈاکٹر سیّد محمد یحییٰ نشیط، ۲۰۰۰ء

۳۔ نعت کی تخلیقی سچائیاں، عزیز احسن، ۲۰۰۳ء

۴۔ مہر عالم تابِ نعت، -پروفیسر محمد اکرم رضا، ۲۰۰۵ء

۵۔ رنگِ نعت (نعت رنگ کی نعتوں سے انتخاب)، -پروفیسر محمد فیروز شاہ، ۲۰۰۶ء

۶۔ ہنر نازک ہے، عزیز احسن، ۲۰۰۷ء

۷۔ کلامِ اعلیٰ حضرت ترجمانِ حقیقت، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، ۲۰۰۹ء

۸۔ نعت اور تنقید نعت، ڈاکٹر سیّد محمد ابوالخیرکشفی، ۲۰۰۹ء

/۹۔ غالب اور ثنائے خواجہ، صبیح رحمانی، ۲۰۰۹ء

۱۰۔ اُردو نعت کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ، رشید وارثی، ۲۰۱۰ء

۱۱۔ نعت کے تنقیدی آفاق، عزیز احسن، ۲۰۱۰ء

۱۲۔ نعتیہ ادب کے تنقیدی نقوش، +پروفیسر محمد اکرم رضا، ۲۰۱۲ء

۱۳۔ نعتیہ ادب کے تنقیدی زاویے، ڈاکٹر عزیز احسن، ۲۰۱۴ء

۱۴۔ اُردو نعت میں تجلّیاتِ سیرت، صبیح رحمانی، ۲۰۱۴ء

نعت رنگ پر ہونے والے تحقیقی نوعیت کے کام

۱۔ نعتیہ شاعری کے فروغ میں جریدہ ’’نعت رنگ‘‘ کی خدمات (ایم فل)، مقالہ نگار: حلیمہ بی بی، نگرانِ مقالہ : ڈاکٹر سفیان صفی، ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ

۲۔ نعت رنگ کا توضیحی اشاریہ، (ایم فل)، مقالہ نگار : عثمان یوسف، نگرانِ مقالہ : ڈاکٹر محمد یار گوندل، سرگودھا یونیورسٹی، پنجاب

۳۔ اُردو نعتیہ ادب کے فروغ میں رسالہ نعت رنگ کا کردار، (ایم فل)، مقالہ نگار : مصباح فردوس نیازی، نگرانِ مقالہ : ڈاکٹر مسرور احمد زئی، ایسٹ یونیورسٹی، حیدر آباد (سندھ)

متذکرہ بالا وہ تحقیقی نوعیت کے کام ہیں جو الحمدللہ! نعت رنگ کے حوالے سے تکمیلی مراحل میں داخل ہیں۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب نعت رنگ کے حوالے سے پی ایچ-ڈی کے مقالات بھی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

صدارتی ایوارڈز

نعتیہ ادب کی وسیع تر خدمات کی انجام دہی پر نعت رنگ کو وزارتِ مذہبی اُمور حکومت پاکستان کی جانب سے دو مرتبہ صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ۲۰۰۴ء میں اور دوسری مرتبہ ۲۰۱۳ء میں سیرت کانفرنس کے موقع پر یہ ایوارڈ دیے گئے۔ دو مرتبہ تسلسل کے ساتھ کسی نعتیہ رسالے کو نوازا جانا یہ اُس کی عالمگیر مقبولیت اور خدمات کا بھرپور اعتراف ہے۔

نعت رنگ کی صرف چند خصوصیات

  • نعت رنگ کو بلاشبہ اپنے عہد کے قابل ترین، ثقہ اور نام ور اہل قلم اور اہل علم کی سرپرستی و معاونت حاصل رہی ہے۔
  • نعت رنگ نعتیہ ادب کا وہ واحد رسالہ ہے جس کی کہکشاں میں مشاہیرانِ نعت کثیر تعداد میں جلوہ گر رہتے ہیں۔
  • نعت رنگ نے نعتیہ ادب کے ادبی خدوخال کو جس انداز میں اُجاگر کیا ہے اس میں بلاشرکتِ غیرے کوئی اس کا ثانی اور مماثل نہیں۔
  • نعت رنگ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ اس کی ہر اشاعت میں نئے اور معروف لکھنے والوں کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
*نعت رنگ میں صرف شعبۂ نعت کے معتبر اور ثقہ قلم کار نہیں، بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ’’بزمِ نعت رنگ‘‘ میں نہ صرف اپنی شمولیت کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مشاہیرانِ علم و فضل نعت رنگ کی کہکشاں میں شامل ہونا اپنے لیے باعثِ اعزاز جانتے ہیں۔ 
* نعت رنگ صرف ایک کتابی سلسلہ نہیں، بلکہ یہ نعت کے ادبی فروغ کی ایک عظیم تحریک ہے۔ 
  • نعت رنگ کے الفاظ صرف کاغذ کو نہیں بھرتے، بلکہ یہ دلوں کے تاروں کو بھی چھیڑتے ہیں۔
  • نعت رنگ جذباتی کاوش نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ کوشش ہے جس میں متانت اور سنجیدگی پائی جاتی ہے۔
  • نعت رنگ اپنے اندر وہ تمام ادبی محاسن رکھتا ہے جو صنفِ نعت پر تحقیقی کام کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور اہلِ ذوق کو نہ صرف مہمیز فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی معاونت اور سرپرستی کا بھی فریضہ انجام دیتاہے۔
  • نعت رنگ صرف اپنوں کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ یہ پرایوں سے بھی خراجِ تحسین حاصل کرتا ہے۔
  • نعت رنگ ایسا نور ہے جو اپنی چمک دمک اور مقناطیسیت سے ہر کسی کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔
  • نعت رنگ عہدِ موجودمیں نعت کا مستند حوالہ ہے اور آیندہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ’’تاریخی دستاویز‘‘ ہے جس کے اثرات آئندگاں کو بھی روشن کریں گے۔

نعت رنگ اہلِ علم کی نظر میں

نعت رنگ ایک جامع اور ہمہ جہت رسالہ ہے۔ جس میں تحقیقِ نعت، تنقیدِ نعت اور نعتیہ فکر و فن کے سب شواہد یک جا ہیں۔ نعت رنگ کی تحریری قوسِ قزح میں شامل چند قابل ذکر اور اہم حضرات کی گواہی ملاحظہ کیجیے۔ جس میں سب نے نعت رنگ کی نعتیہ خدمات کو واضح انداز میں سراہا ہے:

ڈاکٹر جمیل جالبی

آپ نے جس سلیقے اور عمدگی سے ’’نعت رنگ‘‘ مرتب و شائع کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے۔ معیار اور ُحسنِ طباعت کے اعتبار سے بھی ایسا کوئی دوسرا رسالہ میری نظر سے نہیں گزرا۔

ڈاکٹر سیّد محمد ابوالخیرکشفی

نعت رنگ فروغ نعت کی ایک پُرقوت تحریک ہے۔ نعت رنگ نے پہلی بار نعت پر تنقید کو ایک مستقل حیثیت دلائی ہے۔ نعت کے ادبی پہلوؤں کو مطالعے کا ایک مستقل میدان بنا دیا ہے۔ نعت کے سماجی، عمرانی اور تہذیبی پہلوؤں کی نشان دہی کی ہے۔ نعت رنگ کی سرپرستی اسلامی ثقافت، ادب اور اسلامی قدروں کی سرپرستی ہے۔

ڈاکٹر مختارالدین احمد آرزوؔ

صرف نعت گوئی کے موضوع پر اتنے ضخیم نمبر نکالنا اور مفید اور قیمتی مضامین شائع کرنا آسان کام نہیں۔ آپ نے بڑی ہمت کی۔

ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی

’’نعت رنگ‘‘ ایک صحیفہ دل نواز ہے۔ اس نے صدیوں کا قرض ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر نجم الاسلام

کس بلند معیار پر آپ نے رسالے ’’نعت رنگ‘‘ کو پہنچایا ہے موجبِ حیرت ہے۔

ڈاکٹر ریاض مجید

یہ ایک حقیقت ہے کہ تنقید نعت کے ایک باقاعدہ دبستان کی شکل نعت رنگ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ جس میں اس صنف کے مختلف پہلوؤں کو زیرِ مطالعہ لایا گیا ہے۔ معاصرنعت گو شعرا کے ساتھ ساتھ کلاسیکی نعتیہ روّیوں، کتابوں، شاعروں اور نعت پاروں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ یوں نعت رنگ ایک ایسے فورم کی شکل اختیار کر گیا جہاں نعت کاروں کواپنے تنقیدی خیالات و افکار کے باضابطہ اور مستقل اظہار کی سہولیات میسر ہوئیں۔

ڈاکٹر سلیم اختر

’’نعت رنگ‘‘ فکری اعتبار سے قابل توجہ جریدہ ثابت ہواہے۔

ڈاکٹر انور سدید

’’نعت رنگ‘‘ نے پرانی لکیر کو نہیں پیٹا بلکہ نعت کی پیش کش کا نیا انداز نکالا ہے۔ جب تک پیش کش کا اس سے بہتر نقش سامنے نہیں آتا اس ’’اقلیم‘‘ میں اسی کا نام منور نظر آئے گا۔

پروفیسر جگن ناتھ آزاد

’’نعت رنگ‘‘ کی جو جلدیں مجھے موصول ہوئیں انھیں تو میں انسائیکلوپیڈیا کہہ سکتا ہوں۔

ڈاکٹر شمس الرحمن فاروقی

آپ صنف نعت کی اہمیت کو دوبارہ قائم کر رہے ہیں اور اسے مذہبی شاعری کے دائرے سے باہر نکال کر، لیکن اس کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے ایک نیا علمی رنگ دے رہے ہیں۔

مشفق خواجہ

’’نعت رنگ‘‘ میں نعت گوئی کی تاریخی، فکری، جمالیاتی اور فنی پہلوؤں کے بارے میں بصیرت افروز مباحث ملتے ہیں۔

پروفیسر حفیظ تائبؔ

’’نعت رنگ‘‘ نعت کی تدوین، تحقیق اور تنقید کا بہت اہم سنگِ میل ہے۔

پروفیسر شفقت رضوی

’’نعت رنگ‘‘ عصرحاضر کی بھرپور نمایندگی کرتا ہے۔ اس کا فہم قابل تحسین ہے۔

نعت رنگ کے شمارے

شمارہ نمبر 1 | شمارہ نمبر 2 | شمارہ نمبر 3 | شمارہ نمبر 4 | شمارہ نمبر 5 | شمارہ نمبر 6 | شمارہ نمبر 7 | شمارہ نمبر 8 | شمارہ نمبر 9 | شمارہ نمبر 10 | شمارہ نمبر 11 | شمارہ نمبر 12 | شمارہ نمبر 13 | شمارہ نمبر 14 | شمارہ نمبر 15 | شمارہ نمبر 16 | شمارہ نمبر 17 | شمارہ نمبر 18 | شمارہ نمبر 19 | شمارہ نمبر 20 | شمارہ نمبر 21 | شمارہ نمبر 22 | شمارہ نمبر 23 | شمارہ نمبر 24 | شمارہ نمبر 25 | شمارہ نمبر 26 |

مزید دیکھیے

سہ ماہی فروغ نعت | نعت ریسرچ سنٹر

بیرونی روابط

http://www.nooremadinah.net/naatrang/main.asp