نعت لائبریری، شاہدرہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:33، 14 اگست 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} نعتیہ کُتب پر مشتمل یہ نعت لائبریری چودھری محمد یوسف ورک قادری(بابائے نعت) نے 1985 میں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعتیہ کُتب پر مشتمل یہ نعت لائبریری چودھری محمد یوسف ورک قادری(بابائے نعت) نے 1985 میں نعت سے وابستہ افراد کی خدمت اور نعت خوانوں کی علمی و ادبی تربیت کے لیئے قائم کی، اِس وقت یہ نعت لائبریری لاہور کی دوسری بڑی جبکہ علاقہ شاہدرہ میں انفرادیت کی حامل پہلی لائبریری ہے جہاں نعت کے حوالے سے کتابوں کا انمول خزانہ موجود ہے، لائبریری میں نعت کی ۲۰۰۰ سے زائد کُتب موجود ہیں جن میں اردو نعتیہ مجموعے، نعتیہ جرائد و رسائل، نعتیہ انتخاب، نعت اور نعت کے مختلف موضوعات پر تحقیقی کتب، نعتیہ مقالہ جات، پنجابی نعتیہ کُتب، عربی، پشتو، سندھی، سرائکی، گجراتی و انگریزی نعتیہ کُتب، اور مناقب کی کتابیں شامل ہیں، اِس کے علاوہ لائبریری میں موجود تمام کُتب کی فہرست بھی شائع ہو چکی ہے جو کہ بانیِ لائبریری یوسف ورک قادری نے مرتب کی ہے، نعت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف شخصیات، نعت گو، نعت خواں حضرات و محققین اِس تاریخی لائبریری میں آکر استفادہ حاصل کرتے ہیں، اس کے علاوہ جنوری 2017 سے لائبریری میں ایک ماہانہ محفلِ نعت بعنوان: محفلِ کشورِ نعت بھی منعقد کی جا رہی ہے جس مین ہر ماہ کسی نعت گو شاعر کو مدعو کیا جاتا ہے اور نعت خواں حضرات اسی شاعر کے کلام سے منتخب شدہ کلام پیش کرتے ہیں، لائبریری کا سب سے بڑا مقصد معیاری نعت کا فروغ ہے اِسی مقصد کے لئیے لائبریری کا یہ آفیشل فیس بک پیج ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وابستگانِ نعت کی خدمت و اصلاح کا یہ فریضہ آن لائن بھی انجام دیا جا سکے۔