نورین طلعت عروبہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:41، 16 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: نورین طلعت عروبہ ،اسلام آباد === مجموعہِ ہائے کلام === حمدیہ مجموعہ: "ربنا" (صدارتی ایوارڈ یافتہ) نع...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نورین طلعت عروبہ ،اسلام آباد

مجموعہِ ہائے کلام

حمدیہ مجموعہ: "ربنا" (صدارتی ایوارڈ یافتہ)

نعتیہ مجموعہ: "حاضری"( صدارتی ایوارڈ یافتہ)

نعتیہ مجموعہ: "زہے مقدر" (صدارتی ایوارڈ یافتہ)

نعتیہ مجموعہ: "مستحب" (زیرِ طباعت)

نعتیہ مجموعہ: "گلِ مراد" (زیرِ طباعت)

نمونہ کلام

قُربِ انوارِ مدینہ سے چمکتا ہُوا دِل

قُربِ انوارِ مدینہ سے چمکتا ہُوا دِل

چاند تاروں سے سوا خود کو سمجھتا ہُوا دِل

آج چہکا ہے مدینے کے کبوتر کی طرح

گنبدِ سبز کے اطراف میں اُڑتا ہُوا دِل

اپنی قسمت پہ بہت ناز کِیا کرتا ہے

حرمِ پاک کےاِک طاق میں رکھا ہُوا دِل

مجھ سے پہلے درِ احمد سے لپٹنا ہے اسے

میرے قابو میں کہاں ہے یہ ہُمکتا ہُوا دِل

نعت کہتے ہوئے اکثر مجھے محسوس ہُوا

شدتِ جذب سے کاغذ پہ اُترتا ہُوا دِل

ممکنہ حد میں کھڑی اشک بہاتی ہوئی میں

جا لگا ہے درِ اقدس سے سرکتا ہُوا دِل