وہ جس سے مری آنکھ بینا، ہے مدینہ ۔ خورشید رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:58، 5 جولائی 2017ء از 39.55.200.178 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خورشید رضوی ==== {{نعت}} ==== وہ جس سے مری آنکھ ہے بینا، ہے مدینہ وہ جس سے منور مرا س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خورشید رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ جس سے مری آنکھ ہے بینا، ہے مدینہ

وہ جس سے منور مرا سینہ، ہے مدینہ


ملتا ہے یہاں زہر شب و روز کا تریاق

ہے وقت اگر سیل، سفینہ ہے مدینہ


ہے نقش یہاں نام رسول عربی کا

انگشتری دل کا نگینہ ہے مدینہ


اندازہ نہ کر اس کا فقط آب و ہوا سے

فردوس ہے فردوس مدینہ ہے مدینہ


اس خاک میں ہے نور ابد گیر و ازل تاب

انوارِ نبوت کا دفینہ ہے مدینہ