وہ محکوموں کا حامی اور مدد گار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:10، 31 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: موضوع : نعت شاعر: ادیب رائے پوری خصوصیت : غیر منقوط نعتیہ شاعری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی ال...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

موضوع : نعت

شاعر: ادیب رائے پوری

خصوصیت : غیر منقوط نعتیہ شاعری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ محکوموں کا حامی اور مدد گار

وہ محکوموں کا ہمدم اور روادار

وہ اُمّی اور وہ امّ الکلامی

کرے اللہ سے وہ ہمکلامی

عصا اسلام کا وہ کملی والا

وحی اللہ کی اس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حوالہ

سرودِ لا الہٰ اس کا دمامہ

کمالِ آ گہی ، اُس کا عمامہ

وہ صالح ،صلح کُل ،مسعود و محمود

وہی ہے حاصلِ آ رام و آ سود

وہ عاصم عدل کی سوداگری کا

اسی کے سر ہے سہرا،سروری کا

وہی اولادِ آ دم کا موکد

وہی احمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہی محمود و حامد

وہی ہمدم وہی ہر دکھ کا مرہم

درود اس کا ہمارا ورد ہر دم

سلام اے داعیِ وحی ِ الٰہی

سلام اے لا و الّا کی گواہی

سلام اے صلح کامل کے مدرس

سلام اے عدلِ دائم کے مو سس