پھر آنے لگیں شہر محبت کی ہوائیں ۔ مولانا حسرت موہانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:13، 30 جون 2017ء از 39.55.173.38 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مولانا حسرت موہانی ==== {{نعت}} ==== پھر آنے لگیں شہر محبت کی ہوائیں پھر پیش و نظر ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مولانا حسرت موہانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پھر آنے لگیں شہر محبت کی ہوائیں

پھر پیش و نظر ہو گئیں جنت کی فضائیں


اے قافلے والو ، کہیں وہ گنبد خضری

پھر آئے نظر ہم کو کہ تم کو بھی دیکھائیں


ہاتھ آئے اگر خاک ترے نقش قدم کی

سر پر کبھی رکھیں ، کبھی آنکھوں سے لگائیں


نظارہ فروزی کی عجب شان ہے پیدا

یہ شکل و شمائل یہ عبائیں یہ قبائیں


کرتے ہیں عزیزان مدینہ کی جو خدمت

حسرت انھیں دیتے ہیں وہ سب دل دعائیں