پہلے تو نورِ ذات نے دل کا دیا جلا دیا ۔ امین راحت چغتائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:45، 19 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: امین راحت چغتائی برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== پہلے تو نورِ ذات...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: امین راحت چغتائی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پہلے تو نورِ ذات نے دل کا دیا جلا دیا

رستہ درِ حبیب کا چپکے سے پھر دکھا دیا

ربِ کریم کاکرم،گلشنِ آرزو میں ہوں

مانگا تھا جس قدر مجھے ، اُس سے کہیں سوا دیا


میں تو سنہری جالیاں چوم رہا تھا خواب میں

دل تھا سرور کیف میں ، کس نے مجھے جگا دیا


اب نہ اندھیری رات کا ہو گا کبھی گزر ادھر

میں نے درودِ پاک کا گھر میں دیا جلا دیا


کتنا کرم حضور کا ، عجزِ بیاں ہے ، کیا کہوں

در پہ مجھے بلا لیا ، مان مرا بڑھا دیا


اُن کی نگاہِ لطف سے قلب و نظر میں روشنی

راحتِ بے نوا کو بھی جینے کا حوصلہ دیا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام