چراغ آگہی جسم نبی، اسم محمد ہے نئی آشفتگی، خود رفتگی، اسم محمد ہے ۔ رشید نثار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:03، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رشید نثار برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== چراغِ آگہی جسمِ نبی ، ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشید نثار

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

چراغِ آگہی جسمِ نبی ، اسمِ محمد ہے نئی آشفتگی ، خود رفتگی ، اسم محمد ہے

یہ عظمت آج کے دن کو ملی ہے عرشِ اعظم سے کہ وجہہِ زندگی ، رمز آشتی ، اسم محمد ہے


نشاطِ رنگ وبُو میںشادماں ہیں ریت کے ذرّے کہ فرطِ روز و شب رخشندگی اسمِ محمد ہے

جمیل انسان کی آمد طلوعِ بدر کا عالَم افق پر پھر ظہورِ آدمی اسمِ محمد ہے


مشیت کایہ اک اعجاز ہے کونینِ امکاں پر جوسچ پوچھو تو خود معراج ہی اسمِ محمد ہے

زمیں پر مردِ کامل ، آسماں پرمُصحفِ عالَم یہ نازِ بندگی ، یہ زندگی ، اسم محمد ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام