کشف ِنعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Kashaf e naat.png

کتاب : کشفِ نعت

شاعر: زاہد سرفراز زاہد

صفحات : 596

سال ِ اشاعت : 2022

تعارف کنندہ : شاہد حسین گیلانی

کشف ِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محترم المقام جنابزاہد سرفراز زاہدؔ کو ان کے پہلے مکمّل الف بائی ترتیب سےاُردُو نعتیہ دیوان ’’کَشْفِ نعت‘‘ اُردُو زُبان کےتمام چوّن (54) حروف کے مطابق ردائف کے ساتھ اور ردائف اَصوات عَلیَ الْحروف کے مطابق ردائف کے ساتھ شائع کرنے پر مَیں دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے مُبارک پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا گو ہوں کہ وہ اپنے رَسُولِ مکرّمﷺکی رحمت کے وسیلہ سے ان کے اس گلہائے عقیدت ( پہلے مکمّل الف بائی ترتیب سے اُردُو نعتیہ دیوان ’’کَشْفِ نعت‘‘ اُردُو زُبان کےتمام چوّن (54) حروف کے مطابق ردائف کے ساتھ اور ردائف اَصوات عَلیَ الْحروف کے مطابق ردائف کے ساتھ) کو قبول فرمائے اور ان کے لیے خیرِ کثیر اور برکتِ مدام کا ذریعہ بنائے ۔

جناب زاہد سرفراز زاہدؔ کا یہ دیوان ’’کَشْفِ نعت‘‘ اُردُو نعتیہ شاعری کے میدان میں ایک ایسا سنگِ میل ثابت ہو گا جس کی روشنی میں کئی مزید دواوین دیگر شعرا کرام کی طرف سے اور خُود ان (جناب زاہد سرفراز زاہدؔ!) کی طرف سے منظرِ عام پر آئیں گے! اِنْ شاء اللہ

جناب زاہد سرفراز زاہدؔ نے اپنے اس دیوان ’’ کَشْفِ نعت‘‘ کو کہ جس کی ضخامت جب یہ میری نظر سے گزرا ہے پانچ صد چھیانوے596صفحات پر محیط ہے ایک مُحَقِّق کے انداز میں بطور ریسرچ پیپر تخلیق کیا ہے۔ مجھے قارئین کرام سے قوّی اُمید ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو اپنے حُسنِ نظر سے نوازیں گے ۔ اِنْ شاء اللہ !