کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے ۔ خالد محمود نقشبندی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:40، 16 مئی 2017ء از 39.55.163.160 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ ب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

یہ سب تمھارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے


کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیں

تمہی سےمانگیں گےتم ہی دو گے، تمھارے در سے ہی لو لگی ہے


عمل کی میرےاساس کیا ہے، بجز ندامت کےپاس کیا ہے

رہے سلامت بس اُن کی نسبت، میرا تو بس آسرا یہی ہے


عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت

میں اس کرم کےکہاں تھا قابل، حضور کی بندہ پروری ہے


تجلیوں کےکفیل تم ہو ، مرادِ قلب خلیل تم ہو

خدا کی روشن دلیل تم ہو ، یہ سب تمھاری ہی روشنی ہے


بشیر کہیےنذیر کہیے، انھیں سراج منیر کہیے

جو سر بسر ہے کلامِ ربی ، وہ میرے آقا کی زندگی ہے


یہی ہے خالد اساس رحمت یہی ہے خالد بنائے عظمت

نبی کا عرفان زندگی ہے، نبی کا عرفان بندگی ہے​

مزید دیکھیے

خالد محمود نقشبندی