کچھ ادبی اصطلاحات

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:21، 28 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: زبان و بیان بشکریہ : فیض شیخ === ادبی اصطلاحات === ‎ ١۔ آرکی ٹاپ Archetypes تاریخی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


بشکریہ : فیض شیخ

ادبی اصطلاحات

‎ ١۔ آرکی ٹاپ Archetypes

تاریخی طور پر پرانے قصے، کہانیوں میں موجود وہ اولین نقوش اور تمثالیں جو ورثے میں فرد کے لاشعور میں محفوظ ہوتے ہیں۔آرکی ٹاپ کہلاتے ہیں۔


٢۔ آفاقیت Universality

جذبوں اور احساسات کا فنی اور جمالیاتی اظہار جو جغرافیائی حدود سے ماورا ہو کر کل نوعِ انسانی کی ترجمانی کرے۔آفاقیت کہلاتا ہے ۔


٣۔ آہنگ Harmony

کسی فن کے عناصرِ ترکیبی کا باہمی ارتباط آہنگ کہلاتا ہے۔


٤۔ابتذال Vulgarity

کلام میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال ابتذال کہلاتا ہے۔


٥۔ ابلاغ Communication

شاعر یا ادیب اپنے فن پارے میں جو امیجز بناتا ہے اگر کم و بیش اسی شکل میں قاری محسوس کرے تو ابلاغ کہلاتا ہے۔


٦۔احتساسی کیفیت Sensuousness

تخلیق میں مہیجات کا تذکرہ اس طرح کرنا کہ ایک حس دوسری حسوں کے ساتھ گھل مل جائے۔

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے

٧۔ اساطیر، دیو مالا mythology

قدیم افسانوں، قصوں اور دیوی دیوتاؤں سے متعلق آثار کو اساطیر کہتے ہیں۔ یونانی، ہندی اور مصری دیومالائیں مشہور ہیں۔


٨۔ استعارہ Metaphor

کسی شے کے لوازمات اور خصوصیات کو کسی دوسری شے سے منسوب کرنا استعارہ کہلاتا ہے۔

ایک روشن دماغ تھا نہ رہا

شہر میں اک چراغ تھا نہ رہا


٩۔ الیگری allegory

مجردات اور غیر مجسم چیزوں کو تجسیم کرنا الیگری کہلاتا ہے ۔ جیسے کسی کہانی میں عشق، عقل، شہرت، حسن، توبہ وغیرہ کو کوئی صورت دے دی جائے۔


١٠۔انحراف Deviation


نثر و نظم مسلمہ اسلوب سے ہٹنا اور روایت کے سلسلے کی عمومی ڈگر پر نہ چلنا انحراف کہلاتا ہے ۔