ہم کو اپنی طلب سے سوا چایئے ۔ خالد محمود خالد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:16، 31 جولائی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خالد محمود خالد ==== {{نعت}} ==== ہم کو اپنی طلب سے سوا چایئے آپ جیسے ہیں ویسی عطا چ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خالد محمود خالد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہم کو اپنی طلب سے سوا چایئے

آپ جیسے ہیں ویسی عطا چایئے


کیوں کہیں یہ عطا وہ عطا چایئے

آپ کو علم ہے ہم کو کیا چایئے


اک قدم بھی نہ ہم چل سکیں گے حضور

ہر قدم پہ کرم آپ کا چایئے


آستانِ حبیب خدا چایئے

اور کیا ہم کو اس کے سوا چایئے


آپ اپنی غلامی کی دے دیں سند

بس یہی عزت و مرتبہ چایئے