ہوا کا ورد،ساحل سے محمد رسول اللہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:09، 3 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

موضوع ؛ نعت

شاعر: منصور آفاق

خصوصیت : غیر منقوط شاعری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہوا کا ورد،ساحل سے محمد رسول اللہ

صدا آئے مرے دل سے محمد رسول اللہ

سحر دم ،ہمکلا م ِگردِ صحرا ، کارواں آسا

کہے ہر راہی محمل سے محمد رسول اللہ

ملی ہےلوگوں کو دکھ سے رہائی اور کالک سے

اماں ، عہد ِ سلاسل سے محمدرسول اللہ

ہوئی ہے اطلاع ِ عام ہر اک دور کو مولا

ہراک اکمل و کامل سے محمد رسول اللہ

عمرحاصل علی حاصل ، دعا حاصل ،کرم حاصل

ہوا معلوم حاصل سے محمدرسول اللہ