"ہے عرش پہ قوسین کی جا، جائے محمد ۔ جان رابرٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : جان رابرٹ === {{نعت }} === ہے عرش پہ قوسین کی جا ، جائے محمد رشکِ یدِ بیضا ہے کفِ پ...)
 
 
سطر 25: سطر 25:


بے شک ہے بہشتی جو ہے شیدائے محمد
بے شک ہے بہشتی جو ہے شیدائے محمد
=== مزید دیکھیے ===
{{منتخب شاعری }}

حالیہ نسخہ بمطابق 04:19، 4 نومبر 2017ء


شاعر : جان رابرٹ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے عرش پہ قوسین کی جا ، جائے محمد

رشکِ یدِ بیضا ہے کفِ پائے محمد

عیسیٰ سے ہے بڑھ کر لبِ گویائے محمد

یوسفؑ سے ہے بڑھ کر رُخِ زیبائے محمد

والشّمس تھے رخسار تو واللیل تھیں زلفیں

اِک نور کا سورہ تھا سراپائے محمد

اندھیرہوا کفر کا سب دور جہاں سے

روشن ہوا عالم جو یہاں آئے محمد

عصیاں سے بری ہوکے قیامت میں اُٹھے گا

بے شک ہے بہشتی جو ہے شیدائے محمد

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام