ہے عرش پہ قوسین کی جا، جائے محمد ۔ جان رابرٹ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:45، 4 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : جان رابرٹ === {{نعت }} === ہے عرش پہ قوسین کی جا ، جائے محمد رشکِ یدِ بیضا ہے کفِ پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : جان رابرٹ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہے عرش پہ قوسین کی جا ، جائے محمد

رشکِ یدِ بیضا ہے کفِ پائے محمد

عیسیٰ سے ہے بڑھ کر لبِ گویائے محمد

یوسفؑ سے ہے بڑھ کر رُخِ زیبائے محمد

والشّمس تھے رخسار تو واللیل تھیں زلفیں

اِک نور کا سورہ تھا سراپائے محمد

اندھیرہوا کفر کا سب دور جہاں سے

روشن ہوا عالم جو یہاں آئے محمد

عصیاں سے بری ہوکے قیامت میں اُٹھے گا

بے شک ہے بہشتی جو ہے شیدائے محمد