یہ پیغامِ حبیبِ کبریا ہے ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:39، 21 نومبر 2017ء از 119.159.164.202 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: یہ پیغامِ حبیبِ کبریا ہے فقط اللہ کو سجدہ روا ہے تُو واحد ہے ، احد ہے ، تُو صمد ہے ترے جیسا نہ کو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

یہ پیغامِ حبیبِ کبریا ہے

فقط اللہ کو سجدہ روا ہے


تُو واحد ہے ، احد ہے ، تُو صمد ہے

ترے جیسا نہ کوئی دوسرا ہے


نہیں اس میں ذرا سا بھی کوئی شک

کہ راہِ مصطفےٰ ، راہِ خدا ہے


نہیں اوجھل جہاں میں کچھ بھی تجھ سے

تجھے ہر شے کے بارے میں پتا ہے


عطا کر ہر وہ شے تُو میرے مالک !

سراسر جس میں بس میرا بھلا ہے


جو تیرا باغی ہے رکھ دُور اُس سے

دے الفت اُس کی جو تجھ سے جڑا ہے


بچا اُس رہ سے تُو ہم کو خدایا !

جو رستہ بس گناہوں سے اٹا ہے


ہمیں توفیق دے وہ سب کریں ہم

کہ جس میں اے خدا ! تیری رضا ہے


ہے ستّر ماؤں سے بھی مہرباں تُو

کرم بے انتہا , حد سے ورا ہے


ہے جو کچھ بھی زمین و آسماں میں

ترا ہے بس ترا ہے بس ترا ہے


کوئی اونچا نہیں رتبے میں تجھ سے

بڑا ہے ، تُو بڑا ہے ، تُو بڑا ہے