2017

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعت کائنات کے اس صفحے کو مزید بہتر کرنے کے لیے ترمیم کریں یا اپنی معلومات و آراء "تبادلہ خیال" میں درج کردیں ۔

شعری مجموعے و انتخاب

نگاہ مصطفی

دیگر مطبوعات

وفات

17 فروری اورئنٹیل کالج لاہور میں پنجابی کے پروفیسر ناہید شاہد انتقال فرما گئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
Naat kainaat gohar maleesani.jpg

25 فروری

گوہر ملسیانی 25 فروری 2017 کو شب 11 بجے ہارٹ اٹیک سے انتقال فرماگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔گوہر ملسیانی نے نہ صرف اسلامی اصناف شعری کی تخلیق میں دلچسپی لی بلکہ حمد ونعت لکھنے والے اہل سخن کی تخلیقات کوبھی سنجیدگی سے سراہا۔"عصرحاضر کے نعت گو"گوہر ملسیانی کے قلم سے نکلنےوالا وہ ادبی شاھکار ھے جس نے ان کے تنقیدی جوھرہی کو اجاگر نہیں کیا بلکہ پاکستان کے ادبی منظرنامے پر نعت کے ادبی اسالیب کی چاندنی بھی بکھیر دی۔ادب کے عمومی جہتوں سے وابستہ رہ کر بھی تنقید،تحقیق،شاعری اور نثری ادب کے شعبوں میں گوہر ملسیانی نے ایسا کام کردیا ھے جس کی روشنی سے علم وادب کے آفاق پر ہمیشہ اجالا رہے گا

Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg 5 اگست

ریاض حسین چودھری طویل علالت کے بعد دار ِ فانی سے رخصت ہوگئے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں . ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد عبدالحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے ۔آپ مرے کالج، سیالکوٹ کے کے طالب علم رہے اور دوران تعلیم مرے کالج میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پندرہ روزہ تحریک، لاہور کے چیف ایڈیٹر رہے ۔

Naat kainaat P ahmed Saghir Siddiqui.jpg 12 ستمبر

تحقیق و تنقید ِ نعت میں دبنگ لہجہ رکھنے والے نقاد احمد صغیر صدیقی 12 ستمبر کی صبح امریکہ میں انتقال فرما گئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ان کے لہجے کی ایک جھلک دیکھیے ۔ "میں اس حد تک جناب کشفی سے متفق ہوں کہ اُردو غزل کے بے شمار اشعار میں نعت کے اشعار جیسا رنگ ہے لیکن میں اس بات کی تائید نہیں کرسکتا کہ انھیں نعت کا شعر کہہ کر مشتہر کیا جائے۔ یوں سمجھ لیں کہ غزل میں نعت کی جلوہ گری دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں مگر ان اشعار کو نعت کا شعر نہیں کہا جاسکتا۔ <ref> ’’نعت رنگ‘‘، کراچی ، غزل میں نعت کی جلوہ گری ایک جائزہ از احمد صغیر صدیقی ص۱۵۷</ref>

2000 کی دوسری دہائی

2011 | 2012 | 2013 | 2014 | 2015 | 2016 | 2017

حوالہ جات