ارشد محمود ناشاد
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
ڈاکٹر ارشدمحمودناشاؔد اٹک کےمعروف اہل قلم، شاعر اور محقق ہیں۔ آپ پاکستان رائٹرز گلڈ، اقبل اکیڈمی اور پاکستان پنجابی ادبی بورڈ کے رکن ہیں اور نعتیہ مجلے سہ ماہی فروغ نعت، اٹک کی مجلس مشاورت میں بھی شامل ہیں ۔
ارشد محمود ناشاد یکم جنوری 1970 کو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔والد کا نام اصغر علی تھا ۔ ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔گورنمنٹ کالج اٹک سے بی اے اور جامعہ پنجاب سے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے ایم اے (اردو ) اور پنجابی کےامتحانات پاس کیے۔ جامعہ پنجاب سے "اردو غزل کا تکنیکی،ہیئتی اور عرضی سفر" کےموضوع سے پی۔ ایچ۔ ڈی کی سند حاصل کی ۔کچھ عرصہ گورنمنٹ انٹر کالج آف کامرس اٹک میں اردو کی تدریس پر مامور رہے اور آج کل علامہ اقبال یونیورسٹی ، اسلام آباد کے ساتھ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے وابستہ ہیں ۔
نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ارشدمحمودناشاؔد نے 1985ء میں باقاعدہ شعر گوئی اختیار کی۔ شاعری میں اصغر بریلوی اور نذر صابری ان کے استاد ہیں۔پہلی نعت غالبا 1985 میں کہی۔ ابتدائی نعت کا ایک شعر یوں ہے:
تری کملی لباس ہردوعالم بن گئی آقا
مٹی اولاد آدم کی ترے آنے سے عریانی
نعت کا ہنوز کوئی مجموعہ نہیں چھپا اگرچہ رسائل میں کئی نعتیں شائع ہو چکی ہیں۔
1990ء میں پنجاب ادبی سنگت کی بنیاد رکھی۔
اعزازت و خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پی ایچ ڈی(اُردو) :جامعہ پنجاب، لاہور؛ عنوان:’’اُردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر‘‘ ۲۰۰۶ء
حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- فاراں کی چوٹیوں پہ جو چمکا عرب کا چاند
- لطف عمیم ہو گیا ، رحمت عام کے سبب
- اے شہ انس وجاں،زینت این وآں ، بزم ہستی کی ہے دل کشی آپ سے
- زہے نصیب یہ دولت اگر بہم ہو جائے
- آنکھ میں جب مری وہ گنبد اخضر چمکا
- وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں
- کفر نابود ہوا شرک نگوں سار ہوا
- گنبدِ سبز اگر دیدہء تر میں آ جائے
تصانیف وتالیفات:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- آغوشِ گل (مجموعۂ شعر) ۱۹۹۰ء
- مقالاتِ برق(ترتیب)شیخ غلام علی اینڈ سنز، لاہور، ۱۹۹۱ء
- ابھی تک تُم نہیں سمجھے (مجموعۂ غزل) ماہِ ادب، لاہور،۱۹۹۲ء
- ضلع اٹک دے پنجابی شاعر (تحقیق)؛پنجابی ادبی سنگت، اٹک، ۱۹۹۵ء
- اشلوک (ترجمہ و تہذیبِ کلامِ بابا فریدؒ) زاویہ ،لاہور؛ ۱۹۹۹ء
- اٹک کے اہلِ قلم (ترتیب) پنجابی ادبی سنگت، اٹک ؛ ۲۰۰۰ء
- ادگارِ احمد بخش برننگ (ترتیب)پنجابی ادبی سنگت، اٹک؛ ۲۰۰۴ء
- چھاچھی بولی۔لسانی و ادبی جائزہ؛ پنجابی ادبی سنگت، اٹک؛ ۲۰۰۴ء
- اُردو غزل کا تکنیکی، ہیئتی اور عروضی سفر؛ مجلسِ ترقیِ ادب۔ لاہور؛ ۲۰۰۸ء
- مکاتیبِ رشید حسن خاں بہ نام ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی(حواشی و تعلیقات)؛ ادبیات،لاہور؛۲۰۰۸ء
- رنگ (مجموعۂ غزل)؛ سرمد اکادمی،اٹک؛۲۰۰۹ء
- آپنا گراں ہووے (لوک ادب) تحقیق و تہذیب؛ پاکستان پنجابی ادبی بورڈ،لاہور؛۲۰۰۹ء
- تذکرۂ علما(تدوین وتحشیہ)؛الفتح پبلی کیشنز، راول پنڈی،۲۰۱۱ء
- طرافِ تحقیق(مقالات)؛الفتح پبلی کیشنز، راول پنڈی،۲۰۱۲ء
- گیان نامے(تہذیب وتحشیہ)؛ سرمد اکادمی،اٹک؛۲۰۱۳ء
- مکاتیبِ آرزوؔ (تہذیب وتحشیہ)؛الفتح پبلی کیشنز، راول پنڈی،۲۰۱۲ء
- اصنافِ ادب: تفہیم وتعبیر؛ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسلام آباد؛ ۲۰۱۴ء
- بادۂ ناخوردہ(تدوین وتقدیم)؛ سرمد اکادمی، اٹک؛۲۰۱۵ء
- انتخابِ کلام میر تقی میرؔ(انتخاب مع مقدمہ)؛ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسلام آباد؛ستمبر۲۰۱۵ء
- کتب خانہ مولانا محمد علی مکھڈی دے پنجابی خطی نسخے: پنجابی ادبی سنگت، اٹک؛ دسمبر ۲۰۱۶ء
- جادۂ تحقیق(تحقیقی مقالات)؛پورب اکادمی، اسلام آباد؛نومبر۲۰۱۶ء
- انتخابِ کلامِِ حالی(انتخاب مع مقدمہ)؛ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسلام آباد؛جنوری ۲۰۱۷ء
- اشلوک(طبعِ ثانی)؛ادارۂ یادگارِ غالب، کراچی؛۲۰۱۷ء
دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پسندیدہ نعت گو شعراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حافظ مظہر الدین، احمد ندیم قاسمی اور حفیظ تائب
پسندیدہ نعت خواں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
منظور الکونین۔ موجودہ دور میں ہونے والی محافل نعت کو مطلقا پسند نہیں کرتا۔
ارشد محمود ناشاد سے رابطہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
فون:051.9057767،
موبائل 0300.5391140
ای میل : arshad_nashad@yahoo.com
arshad_nashad@hotmail.com
بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ارشد محمود ناشاد ایک مشاعرے میں ۔ وڈیو لنک
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
محمد اکرم رضا | مسرور کیفی | ثاقب عرفانی | سجاد مرزا | شاعر علی شاعر | امین بابر | اقبال نجمی | بسمل شمسی | منیر احمد خاور | نذیر خاور | ریاض احمد قادری | بشیر عابد | شبیر کمال عباسی | منصور احمد خالد | مطلوب حسن مطلوب | منظر عارفی | غلام زبیر نازش | ارشد محمود ناشاد
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|