اک نعت کا ہدیہ لیے در پر مرے آقا لب بستہ کھڑا ہے یہ سخنور مرے آقا ۔ فیضان عارف
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: فیضان عارف
برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اک نعت کا ہدیہ لیے در پر مرے آقا
لب بستہ کھڑا ہے یہ سخنور مرے آقا
چمکے مری سوئی ہوئی قسمت کا ستارہ
مدت سے اندھیرے ہیں مقدر مرے آقا
در پیش ہوئے کب اسے دنیا کے مسائل
ہو جائے کرم آپ کا جس پر مرے آقا
ہو اب تو عطا جراتِ اظہار مجھے بھی
آیا ہوں بڑی دور سے چل کر مرے آقا
جو کچھ بھی ہے یہ آپ کا فیضانؔ ہے ورنہ
میں ریت کا ذرہ تو سمندر ہے آقا