جہان نعت، بھارت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

جہان نعت ہیرور بھارت


آل انڈیاتحریک فکرنعت کاقیام اگست 2010میں ہوا.۔جسکامقصدحمدونعت کافروغ اور مستحق شعرا کے مجموعہائے کلام کو شائع کرانا اورنعتیہ مشاعرے اور مذاکرے کاانقعاد کرناہے۔ادب نعت پرتحقیقی اورتنقیدی کتابیں منظرعام پر لاناہے، اسی مقصدومنشا کے ساتھ اور مثبت سوچ کے ساتھ ہندوستان کاپہلاحمدونعت کامعیاری ادبی رسالہ جہان نعت کاآغاز سہ ماہی جریدہ کی شکل میں کیاگیا۔جس کی محفل رسم اجرا میں معزز مہمانوں خصوصا محترم فخرصحافت سیدشاہدقاضی صاحب معاون مدیر روزنامہ راشٹریہ سہارا بنگلور اورمفکرملت مولاناشمس الدین قاضی خلیفۂ حضورشیخ الاسلام علامہ مدنی میاں مدظلہ مہتمم مدنی میاں عربک کالج ہبلی ،تحسین ملت حافظ وقاری سیدتحسین ہاشمی بانی وصدر غریب نوازایجوکیشنل ویلفراینڈ چارٹیبل ٹرسٹ سورب رہے۔علمائے کرام،شعراء کرام،عمائدین شہر،صحافیوں اورعاشقان رسول کریم ﷺ کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر موجودتھا۔جس میں خصوصی تعاون صدرواراکین محمدیہ مسجدبینکی نگرہری ہر وغوثیہ کمیٹی کے نوجوان و خصوصاً جناب سیدقمرالدین اشرفی،جناب سید شرف الدین صاحب رضوی نے کیا۔جوکچھ وجوہات کی بناپر جہان نعت کادورانیہ سہ ماہی سے شش ماہی کیاگیاہے۔جہان نعتگوشے اورتنقیدی وتحقیقی مضامین سمیت دیگرمشمولات کے ساتھ اہل علم وادب کے نگاہ میں مقبولیت حاصل کر رہاہے۔ جس کے تمام شمارے اس ویب سائٹ پہ موجود ہں۔اور جہان نعت دوماہی ویب ورژن پہ شائع کیا جارہاہے۔جوآن لائن اردو کاپہلاحمدونعت کاادبی رسالہ ہے۔ اس سفرمیں ہمیں بنے رہنے کے لئے ہمیں آپ کے قلمی وعملی تعاون کی ضرورت ہے۔جہان نعت اسلامی اقداروثقافت کاآئینہ دارہے ۔جہان نعت کی سرپرستی وتعاون اسلامی اقداروثقافت کاسرپرستی وتعاون ہے۔امید کہ قارئین ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ جس کے روح رواں مشہورشاعروادیب جناب مولاناغلام ربانی فداہیں۔


مزید رسائل و جرائد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گلستان ِ رحمت | گلدستہ مداح النبی | ماہنامہ نوائے نعت، کراچی | ایوان نعت، لاہور | نعت رنگ، کراچی | سفیر نعت، کراچی | دنیائے نعت، کراچی | ماہنامہ کاروان ِ نعت، لاہور | سہ ماہی فروغ ِ نعت، اٹک | سہ ماہی مدحت، لاہور | نعت رنگ، کراچی | ماہنامہ حمد و نعت، کراچی | ماہنامہ نعت، لاہور | ارمغان حمد، کراچی | نعت نیوز، کراچی | شہر ِ نعت، فیصل آباد | ماہنامہ بیاض | نعت رنگ - ہندوستانی ایڈیشن | جہان نعت، بھارت | دبستان نعت، بھارت

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں