کرےکیوں نہ رشک مکانِ دل کہ وہؐ ہیں مکینوں میں معتبر - نثار محمود تاثیر

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : نثار محمود تاثیر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 31

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کرےکیوں نہ رشک مکان_دل کہ وہ ہیں مکینوں میں معتبر

جہاں ان کا عشق ٹھہر گیا , وہی سینہ سینوں میں معتبر


مجھے دستیاب ہو گر کہیں , تو سجاؤں رخ پہ وہ خاک_پا

کروں رقص اپنے نصیب پر , بنوں ناز نینوں میں معتبر


وہ نکاس _حکمت و مصلحت , وہ اساس_دانش و علم ہیں

کہ وہ عقل_کل ہیں جہان بھر کے سبھی ذہینوں میں معتبر


جسے لمس آپ کا مل گیا وہ ستوں ستونوں میں منفرد

جسے آپ خلد کا نام دیں , وہ زمیں زمینوں میں معتبر


میں خیال_حسرت_دید کے کسی گلستاں میں مقیم تھا

مری آنکھ جونہی چھلک اٹھی , ہوئی آبگینوں میں معتبر

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات