یاد نبی میں ہر دم رونا اچھا لگتا ہے ۔ سید حسین علی شاہ

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر : حسین علی شاہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

یادِ نبی میں ہر دم رونا اچھا لگتا ہے

اب ہم بھی طیبہ جائیں گے ایسا لگتا ہے


جن آنکھوں نے کعبہ دیکھا ان آنکھوں میں آج

گھر ہو یا جنت کے مناظر سوُنا لگتا ہے


ہم تھے اور طیبہ کی گلیاں برسوں کی ہے بات

یاد کرو تو سارا منظر کل کا لگتا ہے


عشق نے ایسی آنکھیں دی ہیں جس سمت نظر اٹھ جائے

اِک اِک منظر اِک اِک چہرہ ان سا لگتا ہے


آج ادیب میں جانے پہلے جیسی بات نہیں

آنکھوں میں آنسو ہیں دل بھی ٹوٹا لگتا ہے


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

سید حسین علی شاہ