یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے ۔ اختر الحامدی الرضوی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: اختر الحامدی الرضوی

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے

حسین کعبہ ، حسیں ہر بہار آپ سے ہے


یہ کہکشاں یہ ستارے یہ پھول یہ غنچے

یہ کائنات جناں درکنار آپ سے ہے


بسی ہے آپ کے گیسوئے عنبریں کی مہک

فضا ہے مست ہوا مشک بار آپ سے ہے


ہر ایک اوج نے پائی ہے آپ سے عظمت

ہر اِک وقار کو حاصل وقار آپ سے ہے


یہ ہست و بود ،وجود و عدم ، ظہور ونمود

یہ نظمِ گردشِ لیل و نہار آپ سے ہے


محیطِ ارض و سما ہیں تجلیّات حضور

بہشتِ قلب و نظر کی بہار آپ سے ہے


سجی ہے آپ کے جلووں سے بزمِ کن فیکوں

حسین محفلِ پروردگار آپ سے ہے


مدینہ دور سہی ، بے نوا سہی اخترؔ !

بس اِک نگاہ کا اُمید وار آپ سے ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام