یہ خانۂ نبی ہے ، یہاں زر نہ مال ہے ۔ ضیا الدین نعیم
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : ضیا الدین نعیم
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
یہ خانۂ نبی ہے ، یہاں زر نہ مال ہے
ہر آن صرف رب کی رضا کا خیال ہے
بزم ِ نبی میں پاتے ہیں یکساں سب التفات
دربار کا سماں ہے نہ جاہ و جلال ہے
آیٔ نہیں زباں پہ کبھی کویٔ تلخ بات
کیا اُن سے بڑھ کے بھی کویٔ شیریں مقال ہے ؟
خود اپنی را ۓ سے بھی دیا اذنِ اختلاف
قصہ جناب ِ زید کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ َبیّن مثال ہے
تکلیف دینے والوں کو بھی بد دعا نہ دی
تکلیف دینے والوں کا کتنا خیال ہے
سیرت سے اُن کی صرف ِ نظر جہل ہے نعیم
پَیرَو پر اُن کے ہی کرَم ِ ذوالجلال ہے