افسر امروہوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

افسرالشعراء مرزاافسر حسن بیگ افسرؔ امروہوی، امروہہ کے ان چند خوش نصیب شعراء میں سے ایک ہیں جن کی شہرت و مقبولیت اور نعت گوئی کی خوشبو بیرون امروہہ بھی دور دور تک پھیل چکی ہے۔ نعت و مناقب کے مشاعروں میں وہ دور دراز کے شہروں تک اس ’’ایوان شاعری‘‘ کی نمائندگی کرنے جاتے رہے ہیں اور داد و تحسین و سرخروئی لاتے رہے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر شجاع الدین فاروقی لکھتے ہیں ۔

افسر ؔاپنی شاعرانہ عظمت کے علاوہ شخصی اور ذاتی حیثیت سے بھی بہت مقبول و محبوب ہیں۔ وہ باغ و بہار شخصیت کے مالک ہیں۔ غم و آلام سے بھرپور اس دنیا میں وہ خوش رہنے اور خوش کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی پُرمزاح اور دلچسپ باتیں ان کی ملاقاتیوں کو ذہنی سکون و مسرت کا احساس کراتی ہیں۔ وہ درس و تدریس سے وابستہ رہے ہیں اور جون 2000ء میں گورنمنٹ ا نٹرکالج امروہہ سے انگریزی ادب کے لکچرر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کی تاریخ پیدائش سرکاری ریکارڈ میں مئی 1942ء درج ہے، ممکن ہے وہ اس سے ایک دو سال قبل ہی خاموشی سے آگئے ہوں۔ بہرحال وہ خود عمر کے لحاظ سے بھلے ہی سٹھیانے کی منزل میں پہنچ چکے ہوں لیکن ان کے فکر و فن عالم شباب سے گزر رہے ہیں۔ ان کی شاعری پر جوبن اور نکھار آرہا ہے۔ ان کی درد و اثر اور عقیدت و محبت سے سرشار نعت و مناقب اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

دعوت چاہے وہ دعوت طعام ہو یا دعوت مشاعرہ افسرؔ اسے ضرور قبول کرتے اور بہرصورت اس میں شرکت کرتے ہیں۔ موسم کی سختیوں اور طبیعت کی خرابیوں کے باوجود وہ نعت و مناقب کی محفلوں میںشرکت کو ضروری خیال کرتے ہیں۔ ایسی مجالس میں اگر سخت گرمی، سردی یا آندھی بارش کی وجہ سے گنتی کے چند شاعر ہی شریک ہوں تو ان میں سے ایک افسرؔ ضرور ہوں گے۔ طوفانی بارش کے دوران وہ پائنچے چڑھائے، ایک ہاتھ سے چھتری لگائے اور دوسرے ہاتھ میں ٹارچ دبائے آتے ہوئے نظر آجائیں گے۔ اس حالت میں اور اس طرح سے شرکت نعت و مناقب سے ان کے غیر معمولی شغف کی آئینہ دار ہوتی ہے۔


حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات