اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا ۔ خرم خلیق

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

link

شاعر: خرم خلیق

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 51

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا

جینا سکھا رہا ہے قرینہ حضورؐ کا


روشن بلندیوں کا سفر کررہے تھے آپؐ

ہر کہکشاں فلک پہ تھی زینہ حضورؐ کا


لکھا ہے اُس پہ فاطمہؑ حیدرؑ حسنؑ حسینؑ

آنکھوں میں تیرتا ہے سفینہ حضورؐ کا


بارہ امامتوں کی بدولت جہان میں

پہنچا پیام سینہ بہ سینہ حضورؐ کا


ہے بادبانِ رحمتِ باری کا معجزہ

خشکی میں بھی چلے گا سفینہ حضورؐ کا


خرم سنا ہے پھر وہ نہیں دیکھتی ہیں کچھ

آنکھیں جو دیکھ آئیں مدینہ حضورؐ کا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام