بابر حسین بابر
بابر حسین بابر، 5 اکتوبر1975 کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گجرات سے ہی حاصل کی۔فیصل ماڈل ہائی سکول سرگودہا روڈ سے 1989 میں مڈل پاس کرنے کے بعد قمر العلوم جامعہ معظمیہ قمر سیالوی روڈ گجرات میں علومِ اسلامیہ کی تعلیم کے لیے داخلہ لیا۔ اسی دوران 1993 میں میٹرک کیا ۔ 1993 سے 1999 تک دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے علومِ اسلامیہ کی تعلیم حاصل کی اسی دوران 1995 میں ایف اے کا امتحان سرگودیا بورڈ سے پاس کیا بی اے کا امتحان 2003 میں پنجاب پونیورسٹی سے پاس کیا ایم اے سیاسیات اور ایم اے تاریخ پنجاب یو نیورسٹی سے بالترتیب 2006 اور 2008 میں پاس کیا
نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ابتدا غزل سے ہوئی ۔ پہلا نعتیہ شعر 2000 کے لگ بھگ کہا جب پیر سید خضر حسین شاہ سے شاعری کی باقاعدہ اصلاح لی۔ ان کے علاوہ علامہ پیر محمد بشیر الدین نے ذوق نعت کے حوالے سے رہنمائی کی۔ حمد و نعت و منقبت کا مجموعہ " وہ مصطفی ہیں" زیرِطباعت ہے۔
اردو کے علاوہ پنجابی فارسی اور عربی میں کلام کہنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔
نعت کائنات پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پسندیدہ شعراء: احمد رضا خان بریلوی، ساغر صدیقی، قتیل شفائی | محسن نقوی
پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء: حفیظ تائب، مظفر وارثی | اعظم چشتی | نصیر الدین نصیر | مظہر الدین مظہر
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|