بتارہی ہیں ضیائیں یہاں سے گزرے ہیں ۔ جون ایلیا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:52، 3 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: جون ایلیا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بتارہی ہیں ضیائیں یہاں سے گزرے ہیں

حضور کیا روشِ کہکشاں سے گزرے ہیں


ہوئے ہیں آج وہ عنوانِ داستانِ جمال

وگرنہ یوں تو ہر اک داستاں سے گزرے ہیں


ہر ایک بزم میں کہتے ہیں فخر سے جبریل

حضور خاص مرے آشیاں سے گزرے ہیں


ہے مختصر یہی افسانۂ شب معراج

جہاں سے کوئی نہ گزرا وہاں سے گزرے ہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی