ضیا الدین نعیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Zia ud Din Naeem.jpg


"نعیم صاحب کی شاعر ی میں نعتیہ لہجہ سادہ ہونے کے باوجود دل میں اترجانے والاہے۔ اس لیے کہ ان کی شاعری میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا اسوہء حسنہ ‘شعری بنت میں جلوہ آراء ہوکر الفاظ و معانی کے دریچوں کو روشنی کی سمت کھول رہا ہے۔ان کی نعتوں میں صرف جذبہ نہیں بلکہ جذبے کے ساتھ احساسِ پیروی بھی ہے اور پیروی کے لیے جس نقشِ قدم کی ضرورت ہے وہ بھی نعتیہ اشعار میں سورج بن کر چمک رہا ہے۔" [1]

نمونہ ءِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کھلاوں مسکین کو کھانا ، سلام عام کروں

نبی جو کرتے رہے ہیں وہی میں کام کروں


درشت لہجہ نہیں ہے حضور کی سنت

میں نرم لہجے میں ہر ایک سے کلام کروں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محبت ہی محبت تھی ‘ حکیمانہ رویَّہ تھا

وہ جس نے ایک عالم کو نبیؐ کی سمت کھینچا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔

پہلے آئے تھے نہ ویسے کبھی آئے شب و روز

عہدِ پیغمبرِ آخر نے جو پائے شب و روز

’’تو کیا کفار کی خاطر تم اپنی جاں گھلا لوگے‘‘

یہ کہہ کر رب نے ان کو اتنا غم کرنے سے روکا تھا

مکمل کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ضیا الدین نعیم پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سید ضیاء الدین نعیم کے نعتیہ اظہاری زاویے ۔ ڈاکٹر عزیز احسن


کلام شاعر بزبان شاعر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو الحسن خاور[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جناب سید ضیا الدین نعیم ایک ایسی شخصیت ہیں جو دوست تو بہت جلد بن جاتی ہے لیکن آہستہ آہستہ کھلتی ہے اور جوں جوں کھلتی ہے حیران کرتی جاتی ہے ۔ جناب ضیا الدین نعیم گفتگو، عادات و اطوار، تحریر الغرض ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہت نپے تلے اظہار پر قادر ہیں ۔ وہ نہ صرف کم الفاظ میں بڑی بات کرنا جانتے ہیں بلکہ بظاہر بڑی بڑی مگر غیر ضروری باتوں کو خوبصورتی سے نظر انداز کرنے کے ہنر سے بھی آشنا ہیں ۔


میں انہیں معاشرے کا جیتا جاگتا شجر سمجھتا ہوں جو کڑی دھوپ میں ارد گرد موجود کثافتوں میں سے لطافتیں کشید کرکے اپنی شاعری اور گفتگو کے ذریعے معاشرے میں تازگی اور سائے کی فراہمی کا سبب ہے ۔ ان کی گفتگو اور شاعری دونوں نئے حوصلے دیتے ہیں ۔ اب کوئی اس سے زیادہ کیا خوشبو پھیلائے؟


نہیں ہیں بند گلیاں، بند گلیاں

انہیں سے تازہ رستے پھوٹے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ | سید وحید القادری عارف


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]