کنور مہندر سنگھ بیدی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:27، 7 نومبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Mohender Singh Bedi.jpg


کنور مہندر سنگھ بیدی ، تخلص سحر۔ 9 مارچ 1909ء کومنٹگمری(ساہیوال) میں پیدا ہوئے۔ چیفس کالج ،لاہور میں1919ء سے 1925ء تک تعلیم پائی۔ پھر گورنمنٹ کالج، لاہور میں داخلہ لیا۔ اورتاریخ اور فارسی کے ساتھ بی اے کیا۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد پہلی تقرری لائل پور میں ہوئی۔ وہاں جولائی 1893ء سے دسمبر1935ء تک رہے۔ مختلف چہروں اور محکموں میں ملازمت کے بعد 1967ء میں ریٹائر ہوئے۔ وہ ۱۷؍جولائی 1998ء کو دہلی میں انتقال کرگئے۔

کنور مہندرسنگھ بیدی ایک کثیر الجہات شخصیت کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے۔ 60 برس تک شاعری کی ۔ ان تمام مشغلوں میں شاعری میں وہ کسی کے شاگرد نہیں تھے۔انہوں نے اپنی شاعری میں حضرت رسول ِاکرم (ص) اور اہلِ نیت کی شان میں بھی بہت عمدہ خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس زمانہ کے دستور کے مطابق ان کی بنیادی تعلیم اُردو اور فارسی میں ہی ہوئی ۔مطالعہ کا شوق بچپن میں تھا۔کالج کے زمانے سے ہی شاعری کاشوق ہوگیا ۱۹۲۳ء میں جب وہ فرسٹ ائر میں تھے ،پہلی غزل کہی۔مشاعرہ میں وہ کسی کے شاگرد نہیں بنے البتہ ۱۹۳۴ء میں سرکاری ملازمت میں بطور مجسٹریٹ آنے کے بعدوہ دہلی کے قریب سونی پت میں تعینات ہوئے تو سے رشتہ استوار ہوا [[سائل دہلوی ] ،بیخود دہلوی،امرناتھ ساحردہلوی ،جوش ملیح آبادی ،پنڈت ہری چند اختر اور جگر مراد آبادی جیسے عظیم المرتبت شاعروں سے نزدیکیاں بڑھیں تو ان کی شاعری اور فکر کو بھرپور روشنی ملی

تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:

’یادوں کا جشن‘(خودنوشت حالات زندگی)

’کلام کنورمہندر سنگھ بیدی سحر(انتخاب وتلخیص:احمدفراز)

نمونہِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہم کسی دین سے ہوں، قائلِ کردار تو ہیں

ہم ثناء خوانِ شہِ حیدرِ کرارؐ تو ہیں


نام لیوا ہیں محمدؐ کے پرستار تو ہیں

یعنی مجبور پئے احمد مختار تو ہیں


عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں

میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام

امن کا، آشتی کا مہر و مروت کا ہے نام


وسعت قلب کا ، اخلاص و اخوت کا ہے نام

تختہِ دار پہ بھی حق و صداقت کا ہے نام


میرا اسلام نِگہ و نام میں ہے، بد نام نہیں

بات اتنی ہے کہ اب عام یہ اسلام نہیں

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ صفحہ صارف: ارم نقوی نے شروع کیا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کنور مہندر سنگھ بیدی | کرپال سنگھ بیدار |ستنام سنگھ خمار | درشن سنگھ دکل | بلونت سنگھ فیض | گور بخش سنگھ مخمور جالندھری | پورن سنگھ ہنر | کرنیل سنگھ پنچھی | بی ڈی بیگم بوڑھ سنگھ