آقا کی جب نگاہ کرم تک پہنچ گیا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عاجز بھوپالی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آقا کی جب نگاہِ کرم تک پہنچ گیا

ایسا لگا کہ باغِ اِرم تک پہنچ گیا


میں خود مدینے پہنچ نہ پایا تو کیا ہوا

میرا کلام ان کے حرم تک پہنچ گیا


بھیجا گیا حضور پہ جس وقت بھی درود

فرمایا مصطفیٰ نے کہ ہم تک پہنچ گیا

میں بھی مدینہ دیکھ کے آؤں تو پھر کہوں

میں بھی دیارِ شاہِ اُمم تک پہنچ گیا


بے کس ہوں بے نوا ہوں مری التجا سنو

عاجزؔ تمہارا رنج و الم تک پہنچ گیا