اللہ اللہ میری قسمت ایسا رتبہ اور میں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: سرور بارہ بنکوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ اللہ میری قسمت ایسا رتبہ اور میں

جاگتی آنکھوں سے دیکھوں خواب طیبہ اور میں


دم بخود ہیں آج دونوں میری دنیا اور میں

بارگاہ صاحب یسین و طہ اور میں


آج ان آنکھوں کو بینائ کا حاصل مل گیا

روبرو ہے گنبد خضرا کا جلوہ اور میں


آپ کی چشم کرم کا میں نے دیکھا معجزہ

آپ کے روضے کی جالی میرے آقا اور میں


آپ ہی چاہیں تو رکھ لیں آبرو ورنہ حضور

اپنے منہ سے آپ کی نسبت کا دعویٰ اور میں


مجھ کو اذن باریابی اور اس انداز سے

آپ پر قرباں مرے اجداد و آبا اور میں


میں جہاں پر ہوں وہاں محسوس ہوتا ہے سرور

جیسے پیچھے رہ گئ ہو میری دنیا اور میں