امجد حیدر آبادی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


زیر تکمیل 
آپ کا پورا نام سید احمد حسین تھا بچپن ہی میں ۔آپ کی پیدائش 6 رجب 1303ھ مطابق 1886ء بروز دوشنبہ صبح کے وقت حیدرآباد کے محلہ گھانسی میاں بازار میں ہوی۔آپ کے والد کا انتقال آپ کی پیدائش کے چالیسویں دن ہوگیا پ کی تربیت آپ کی والدہ نے کی۔ امجد کو بچپن میں پڑہنے لکھنے کا شوق نہ تھا اور کھیل کود کی طرف مائل رہتے تھے اور بہت شریر بھی تھے ۔ لیکن ایک واقعہ نے زندگی کا رخ بدل ڈالا۔

ایک دن امجد کے مکان کے سامنے سے پالکی میں کوئ امیر جارہا تھا کہاروں کے ساتھ ساتھ پیلکی پکڑے ہوے ایک آدمی بھی دوڑرہا تھا امجد کی والدہ نے یہ دکھا کر پوچھا کہ ان دونوں میں سے تم کیا بننا چیہتے ہو ۔ امجد نے کہا پالکی سوار —- والدہ نے کہا ایسی زندگی تو تعلیم کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی ہے اگر پڑہو گے نہیں تو اسی طرح پالکی کے ساتھ بھاگنا پری گا ۔اس کا امجد کے دل پر بہت اثر ہوا اور انہوں نے پڑھنے کا تہیہ کرلیا –

امجد حیدرآبادی نے تعلیم جامعہ نظامیہ حاصل کی جہیاں ان کےاساتذہ میں مولوی سعید الدین سہارنپوری اور مولوی عبدالوہاب بہاری کے علاوہ آغا سید علی شوستری شامل ہیں۔ جامعہ نظامیہ سے فارغ ہونےکے بعد آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے منشی فاضل کے امتحان میں امتیاز کےساتھ کامیابی حاصل کی۔