ان کا مقام و مرتبا صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عبید اعظم اعظمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان کا مقام و مرتبا صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ

خیرالبشر خیرالوریٰ صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ


تاریکیوں کے دَور کو بھٹکے ہوؤں کے طور کو

دکھلایا سیدھا راستا صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ


مجلس میں آیا ذکر جب رفعت پہ آئی فکر جب

ہر سمت سے گونجی صدا صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ


دشتِ عرب کی خاک سے بزمِ شہِ لولاک سے

کیا کیا نہ دنیا کو ملا صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ


ذکرِ نبی جب جب ہوا دل نے عبیدؔ اعظم کہا

صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ