ان کی رضا پہ جو بھی رضا مند ہوگئے ۔ عاصم گیلانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عاصم گیلانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُن کی رضا پہ جو بھی رضا مند ہوگئے

مقبولِ بارگاہِ خداوند ہوگئے


اُمڈا جو سیل اشک تو پلکوں کو سی لیا

گویا گُہر صدف میں نظر بند ہوگئے


آزاد ہوگئے غمِ روزِ حساب سے

جو لوگ ان کے لطف کے پابند ہوگئے


سارے جہاں کے درد سمٹ کر بصد نیاز

اُن کی قبائے پاک کے پیوند ہوگئے


اُس آستانِ پاک کا اللہ رے فیضِ عام

جو دل زدہ بھی آگئے خورسند ہوگئے


آقا کے در سے اُن کو مِلی منزلِ مراد

جن پر نشاطِ زیست کے دَر بند ہوگئے