اویس مدنی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
اویس ازہر مدنی [Owais Madni] فیصل آباد کے ابھرتے ہوئے شاعر ہیں ۔ نام محمد اویس طاہر اور تخلص ازہر مدنی ہے ۔ سپر ریڈئینٹ وے ہائی سکول سے مڈل اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول علامہ اقبال روڈ فیصل آباد سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی اور پھر منہاج یونیورسٹی لاہور سے انٹر میڈیٹ, پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن, جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ماسٹرز اسلامک سٹڈیز کی ڈگری حاصل کی. اس وقت جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ہی ایم فل اسلامک سٹڈیز کے لئے ریسرچ جاری ہے.
اویس ازہر مدنی "نعت کائنات " پر فیصل آباد چیپٹر کے کوآرڈینٹر بھی ہیں ۔
نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دسمبر 2012 میں دوران تعلیم بی اے پروفیسر ریاض احمد قادری کی صحبت میں پہلا نعتیہ شعر
بیاں ہو کس طرح مجھ سے ثنائے مرسلِ اعظم
ثناء مانگوں خدا سے میں گدائے مرسلِ اعظم
کہا. اور پھر 31 دسمبر2012 انجمن فقیرانِ مصطفیٰ غلام محمد آباد فیصل آباد میں پہلا نعتیہ مشاعرہ پڑھا.
پہلے پہل پروفیسر ریاض احمد قادری کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیے اور پھر الحاج محمد حنیف نازش قادری کی مستقل شاگردی اختیار کی.
اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- محدث اعظم پاکستان ایوارڈ 2014
- حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی ایوارڈ 2016
- انجمن فقیران مصطفیٰ فیصل آباد نعت ایوارڈ 2016
مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"گوہرِ طیب" زیر طبع "حلقۂ مدحت" زیرِ طبع "منظوم اردو ترجمہ قصیدہ بردہ شریف" زیرِ طبع
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|