او ر لفظوں میں ضیا آجائے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

تحریر : ابو الحسن خاور

اور لفظوں میں ضیا آجائے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

برادرم سرور حسین نقشبندی کو بہت مبارکباد کے انہوں نے مدحت پبلییکیشنز، لاہور کا آغاز کیا ۔ محمد یسین قمر صاحب کا نعتیہ مجموعہ "اور لفظوں میں ضیا اجائے اس ادارے کا پہلا مجموعہ ہے ۔ طباعت کے اعتبار سے کتاب نفیس اور دیدہ زیب ہے ۔

نعتیہ شاعری کا تعلق دلی جذبات و کیفیات کے ساتھ ہے تو بیشتر اوقات مضامین ایک سے ہوتے ہیں ۔ اظہار کا قرینہ بدلتا رہتا ہے ۔ کچھ شعراء اپنے سوچنے کی انداز اور کچھ اپنے بیان کرنے کے سلیقے میں ممتاز ہوجاتے ہیں ۔ اظہار دونوں صورتوں میں اہم ہے ۔ جہاں شاعر اپنی کیفیت الفاظ میں ڈھال لیتا ہے وہی شعر قاری پر اثر دکھا جاتا ہے ۔ اور میں ایسے ہی عمدہ شعری نگینوں کی تلاش میں رہتا ہوں ۔ میری ساری سوچ اس نکتے پر منعطف رہتی ہے کہ اس شاعر نے کہاں کیا کمال دکھایا ہے تو یسین قمر صاحب نے مجھے مایوس نہیں کیا ۔ یسین قمر کچھ اشعار میں اپنی کیفیت کو کمال عمدگی سے بیان کرگئے ہیں ۔

یہ نعت کہنا، یہ سننا ، یہ تذکرہ ان کا

یہ سلسلے ہی ہمیں باریاب رکھتے ہیں

نگار خانہ جاں ان کے دم سے روشن ہے

کب آئینے اے قمر، اتنی تاب رکھتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔

تیری نسبت مری پذیرائی

میرا ہر افتخار تجھ سے ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔

قمر فرط حیرت سے گم صم کھڑا ہوں

کہاں میں کہاں ان کا در ، اللہ اللہ

۔۔۔۔۔۔

جنت طیبہ نظر آنے لگی

روشنی کیسی ہوئی وجدان میں

نعت کہنا اور بھی مشکل ہوا

لفظ جب آنے لگے پہچان میں

۔۔۔۔۔۔


آنکھ کھلتی ہے شہر طیبہ میں

آنکھ جس آن بند کرتے ہیں


یہ کس کے آنے سے دل کی منڈیر روشن ہے

یہ کون تجھ میں اے چشم پر آب اترا ہے


دل ٹھکانہ بنے پیمبر کا

غار ِ ثور و حرا کے صدقے میں


نمونے کے یہ اشعار ان کی پہلی کچھ نعتوں سے لیے ہیں ۔ کتاب کا مطالعہ ابھی جاری ہے ۔

اس مجموعے پر لکھنے والوں میںڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر اسحاق قریشی ، پروفیسر غلام مرتضی اور سرور نقشنبدی شامل ہیں ۔ اللہ کریم ڈاکٹر ریاض مجیدکو سر پر سلامت رکھے ۔ انتہائی شفیق شخصیت ہیں۔ ان کی تحریریں دیکھ کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کوئی شخص ہر دوسری کتاب پر لکھتا ہو لیکن پھر بھی اس کا مضمون بتاتا ہو کہ صاحب تحریر نے مجموعے کو اچھی طرح کھنگالا ہے ۔ ڈاکٹر اسحق قریشی صاحب کا مضمون قدرے مختصر ہے لیکن کمال یہ کہ انہوں نے یسین قمر صاحب کی شاعری کا سب سے اہم موضوع " خیال و تصور مدینہ " نہ صرف ڈھونڈ نکالا بلکہ صرف اسی پر بات کی ۔ ایک اور پر لطف امر یہ کہ اس موضوع پر جو اشعار ڈاکٹر اسحاق قریشی صاحب نے پیش کیے ہیں ان "آنکھ بند کرنے " اور " جنت طیبہ" والا شعر شامل نہیں ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قمر یسین صاحب کی شاعری میں ایک سے زیادہ مزاجوں کی تسکین کا سامان موجود ہے ۔ مدینہ کے مرکز فکر ہونے کا ذکر پروفیسر غلام مرتضٰی صاحب نے بھی کیا ہے ۔ انہوں نے ایک مصرعے"سوچتے جائیں مدینے کو قمر " کو یسین قمر صاحب کی شاعری کا خلاصہ قرار دیا ہے ۔ پروفیسر صاحب کا مضمون بھی قمر صاحب کی شاعری کے اسی مرکزے کے گرد گھومتا ہے ۔سرور حسین نقشنبدی صاحب نے یسین قمر صاحب کی شاعری پر اتنی بات نہیں کی لیکن ان کے مضمون سے یسین قمر صاحب کی شخصیت، نعت سے ان کا تعلق اور مدحت پبلیکیشز کا تعارف ہوتا ہے ۔


اس مجموعے کی ایک خاص بات اس میں موجود آزاد نظم "صفا سے صفا" کی جانب ہے ۔ کسی بھی نعتیہ مجموعے میں ایک نعتیہ نظم کا ہونا خوش آئند ہے ۔ اگرچہ مجھے آخری سطر میں محمد احمد کی تکرار بھلی نہیں لگی لیکن مجموعی طور پر عمدہ نظم ہے ۔ نظم میں "یہ کون ہے " کے سوال سے شروع ہوتی ہے ۔ نظم کا اختتامیہ اس طرح ہے

وہی تو ہے جس کو لوگ صادق امین کہہ کر پکارتے ہیں

محمد ، احمد، محمد، احمد، محمد ، احمد ، محمد ، احمد پکارتے ہیں

اس کے علاوہ اس مجموعے میں ایک نظم معریٰ ، جب بھی سوچتا ہوں میں " بھی جگمگا رہی ہے ۔ اردو ادب کو اچھی نعتیہ نظموں کی ضرورت ہے ۔ میری یسین قمر صاحب سے درخواست ہوگی کہ وہ اس طرف ضرور توجہ فرمائیں ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659