اے صل علی محبوب خدا ترے حسن و ادا کا کیا کہنا ۔ قیصر وارثی مراد آبادی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: قیصر وارثی مراد آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے صل علی محبوب خدا ترے حسن و ادا کا کیا کہنا

سب حور و ملک قرباں تجھ پر اس شان خدا کا کیا کہنا


یہ شام و سحر مہرو قمر یہ غنچہ و گل ذرے تارے

قربان ہیں سب تیرے رخ پر اس نور و ضیا کا کیا کہنا


ًبخشندہ تخت و تاج مگر خود خاک نشین کملی اوڑھے

اے شاہ در عالم اس سادہ انداز و ادا کا کیا کہنا


فاقے پہ فاقے اس گھر میں جس گھر میں خدائی لٹتی ہو

اس شان تحمل کے صدقے اس صبرو رضا کا کیا کہنا


جب سے ترا دامن تھام لیا محتاج کبھی قیصر نہ رہا

جو مانگا وہ تونے اس کو لطف و عطا کا کیا کہنا