بس جائے اگر دل میں دل آرائے محمد ۔ اعظم چشتی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر:اعظم چشتی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بس جائے اگر دل میں دلا رائے مدینہ

واللہ یہ سینہ مرا بن جائے مدینہ


ہے یوں تو ہر اک دل میں تمنائے مدینہ

آئی ہے کدھر سے یہ صدا بائے مدینہ


وہ دل نہیں جس میں نہ ہو محمدﷺ کی تڑپ ہو

وہ سر نہیں جس میں نہ ہو سودائے مدینہ


جنت کے نظارے کی ہوس ہو جسے اے دل

وہ شوق سے اک مرتبہ دیکھ آئے مدینہ


اس گنبد خضری کی طرف آنکھ اٹھانا

ہے ترک ادب اے دل شیدائے مدینہ


موت آئے اور اس حال میں آئے تو مزا ہو

ہو لب پہ ثنائے شہ والائے مدینہ


سر پر رکھوں اعظم اسے آنکھوں پہ بٹھالوں

ہاتھ آئے جو اک ذرہ صحرائے مدینہ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اعظم چشتی | اے خدائے جمال زیبائی ۔ اعظم چشتی