بیاں میں کیا کروں شانِ محمد ۔ اقبال حیدر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اقبال حیدر

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بیاں میں کیا کروں شانِ محمد

خدا خود ہے ثنا خوانِ محمد


یہ میرا دل یہ میری روح صدقے

یہ میری جان قربانِ محمد


سکونِ جان و دل ہے ذکر اُن کا

سدا جاری ہے فیضانِ محمد


یہ ہم میں جتنی بھی انسانیت ہے

یہ ہم سب پر ہے احسانِ محمد


میں روزِ آخرت کا منتظر ہوں

مِری منزل ہے دامانِ محمد


مِرے اللہ دے توفیق مجھ کو

لکھوں میں نعت شایانِ محمد


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام