تئیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا تئیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی : جناب حسین امجد
میزبان : جناب وقار عالم جدون ایڈووکیٹ
نظامت  : جناب ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : رہائشگاہ وقار عالم جدون ایڈووکیٹ سادات کالونی جی ٹی روڈ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 21 اکتوبر 2018 – بمطابق 11 صفر المظفر 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں


فتح جنگ سے جناب شوکت کمال رانا ، جناب دانیال فاخر اور جناب احسن صائم ، حضرو سے جناب فائق ترابی ، اٹک سے جناب حسین امجد اور جناب عمران عارض ، واہ کینٹ سے جناب عارف قادری ، خدہ خرشین سے جناب ہاشم علی ہمدم ، اور حسن ابدال سے جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب قیصر دلاور جدون ، جناب سائل بٹ ، جناب خالد منیر شیخ ایڈووکیٹ ، جناب وقار عالم جدون ایڈووکیٹ اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔



مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت تئیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ صفر المظفر کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 21 اکتوبر 2018 بمطابق 11 صفر المظفر 1440 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب ایڈووکیٹ وقار عالم جدون کی میزبانی میں ان کی رہاشگاہ پر منعقد ہوا ۔ نمازِ ظہر تک جاری رہنے والی اس روحانی و وجدانی کیفیات سے بھرپور پرکیف محفل کی صدارت محفلِ نعت حسن ابدال کے نو منتخب صدر بزرگ شاعر جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی جبکہ اس موقع پر اٹک سے تعلق رکھنے والے جناب حسین امجد مہمانِ خصوصی تھے ۔ سوز و گداز اور کیفیات سے بھرپور اس محفل سے قبل گزشتہ روز ہی وفات پانے والے محفلِ نعت حسن ابدال کے صدر بزرگ شاعر جناب قیصر ابدالی مرحوم کے لئے مختصر تعزیتی نشست اور فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جب کہ محفل کے دوران بھی تمام شرکاء مرحوم قیصر ابدالی کے حوالے سے اپنے دکھ بھرے خیالات کا اظہار کرتے رہے اور علم و ادب اور بالخصوص نعتیہ ادب کے حوالے سے ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا ۔ اس موقع پر بالخصوص محفلِ نعت پاکستان حسن ابدال کے پہلے صدر کی حیثیت سے ان کی درخشاں خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ محفل میں گاہے بگاہے جنابِ قیصر ابدالی کے اشعار بھی پیش کیے جاتے رہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال نے محفلِ نعت کے سینئر نائب صدر جناب ناظم شاہجہانپوری کو محفلِ نعت پاکستان حسن ابدال کا مستقل صدر منتخب کرنے کے لیے قرارداد پیش کی جس کی تمام اراکینِ محفلِ نعت اور شرکائے بزم نے مکمل تائید کی ، جس کے ساتھ ہی جناب ناظم شاہجہانپوری نے محفلِ نعت حسن ابدال کے دوسرے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ اس محفل میں شعرائے کرام کے علاوہ باذوق سامعین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ جن میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے متعلق احباب کے علاوہ کافی تعداد میں وکلاء اور علمائے کرام بھی موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض حسبِ سابق سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب حسین امجد نے اور نعتِ رسولِ مقبول پیش کرنے کی سعادت جناب وقاص احمد نے حاصل کی جبکہ علاقہ کے معروف صحافی اور کالم نگار جناب ملک شاہد اعوان نے خواجہ فرید اور میاں محمد بخش علیہ الرحمہ کے سوز و گداز سے بھرپور کلام پیش کئے ۔ اس موقع پر محفلِ نعت کے رکن جنابِ اسلم ساگر کی نعت کے اشعار بھی محفل میں پیش کئے گئے جو انھوں نے انگلینڈ سے ارسال کی ۔ محفل کے اختتام پر جناب قاری عبد الرحمان نے ختم شریف پڑھا اور جناب قاری حفیظ الرحمٰن عابد الازہری نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر اس بابرکت محفل کا ثواب حضورِ پاک ﷺ کے وسیلہِ مبارکہ سے بالخصوص جنابِ قیصر ابدالی کی روح کو ہدیہ کیا گیا ۔ اور ان کی بلندیِ درجات کے لیے اور ان کے لواحقین کے لئیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی ۔


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفل )


محمد پہلا اسمِ پاک جو گونجا فضاؤں میں

محمد ہی ابد تک عشق کا حرفِ مکرر ہے

نہیں ان کے سوا کوئی بھی آئینہ صفت ایسا

جو اندر ہے وہ باہر ہے ، جو باہر ہے وہ اندر ہے


حسین امجد (مہمانِ خصوصی )


آخری وقت مری ایسے مسیحائی ہو

آپ کی یاد مرے دل میں اتر آئی ہو


عارف قادری


اک وہی ہیں کہ جو ہر طور سے کامل ٹھہرے

ان سے بہتر کوئی معیار نہیں ہو سکتا


ہاشم علی ہمدم


سب کو سیراب کیا چشمِ کرم نے ہمدم

پھول تو پھول رہے ، خار سے خوشبو آئی


شوکت کمال رانا

تشدد جھیلتا موسم کے ، رکھتا کرب سینہ میں

کوئی کہسار ہی ہوتا میں اطرافِ مدینہ میں


دانیال فاخر


یا رب  ! مرے گناہوں کا محشر کے دن حساب

مت لیجیے گا شافعِ محشر کے سامنے


وقار عالم جدون


وہی شاہِ عرب جن کی چٹائی خوبصورت ہے

جمال و حسن ان کا انتہائی خوبصورت ہے


خالد منیر شیخ

ہر مسافر کے رستے میں پھول ہی پھول بچھاؤں میں

سوئے مدینہ جانے والے تجھ سے رشتہ کیسا ہے


قیصر دلاور جدون


مجھے ملی ہے اجازت قلم اٹھانے کی

مری حضور کی خدمت میں نعت پہلی ہے


احسن صائم


یا محمد  ! بے نواؤں کا سہارا آپ ہیں

کاکلِ ہستی کو ہے جس نے سنوارا ، آپ ہیں


اسلم ساگر


نہیں ہے گرچہ جہاں میں وجود کا سایہ

مرا یقیں ہے  ! جہاں پر انھی کا سایہ ہے


سائل بٹ


ان کی نگاہِ خاص نے مجھ پر کرم کیا

ورنہ تو خدّ و خال تھے میرے بھی عام سے


عمران عارض

اوہدی توصیف کی ادا ہووے

جہیڑا محبوبِ کبریا ہووے


فائق ترابی


ممکن کہاں سخن میں تری گفتگو نہ ہو

یہ گفتگو نہ ہو تو سخن سرخرو نہ ہو


ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( ناظمِ مشاعرہ )


کہاں ہے شاعرِ مدحت ؟ یہ جب حضور کہیں

یہ سن کے سب کہیں ، دانش  ! تجھے بلایا ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات