تو بہار ِ دل و جاں تجھ سےہے دنیا سر سبز ۔ اشرف یوسفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: اشرف یوسفی


نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تو بہار ِ دل و جاں تجھ سےہے دنیا سر سبز

سبز باغات ترے گنبد ِ خضریٰ سر سبز


سبز آثار کھجوروں کے لہکتے ہوۓ ڈال

سرِ صحرا وہ ترے نقش ِ کف ِ پا سر سبز


ہفت اقلیم ثمر بار ترے دامن سے

تیرے دم سے ہوا ہر ایک زمانہ سرسبز


از زماں تابہ زماں تیری جبیں کا پرتو

از افق تابہ افق تیرا عمامہ سرسبز


تیری رحمت سی نہیں ہے کوئ پر کیف فضا

تیری قربت سا نہیں ہے کوئ خطّہ سرسبز


تیری باران محبت سے جو رو گرداں ہے

لاکھ تسبیح کرے وہ نہیں ہوتا سر سبز


سرو ِ صد ناز چمن تجھ سے ہےعالم میں بہار

تیرے رخ سے ہوئ شاخ گل ِ رعنا سر سبز


کاش دیکھیں مری آنکھیں بھی ریاض الجّنہ

کاش ہو جاۓ مری کشت ِ تمنا سر سبز

اشرف یوسفی کے مزید کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ