ثنائے کامل

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20230905 181143.jpg

کتاب : ثنائے کامل

شاعر: غلام مصطفےٰ کمال

پبلشر: ماہوزا پبلشرز، فیصل آباد 03217044014

صفحات : 217

قیمت: 950 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

ثنائے کاملﷺ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ 2023 کا ایک اہم اور منفرد نعتیہ مجموعہ ہے جس میں نبیء مکرم حضرت محمد مصطفےٰﷺ کے 99 اسماء پر 99 نعتیں پیش کی گئی ہیں۔ ان نعتوں میں اسماءالنبیﷺ کو بطور ردیف استعمال کرنے کی پابندی نہیں رکھی گئی چند ایک نعتوں میں حضورﷺ کا کوئی نامِ مبارک بطور ردیف آیا ہے جبکہ زیادہ تر نعتوں میں مطلعے کے پہلے یا دوسرے شعر میں اسماء النبی کو خوبصورت انداز میں باندھا گیا ہے اور جس کلام میں جس اسم کا حوالہ ہے اس کے باقی اشعار میں بھی کوشش یہی کی گئی ہے کہ اُسی اسم کے حوالہ سے بات کی جائے۔ مجموعی طور پر ایک عمدہ اور منفرد کاوش ہے۔ کتاب پر اظہارِ خیال کرنے والوں میں پروفیسر ریاض احمد قادری، سید زبیب مسعود شاہ، سید شفاعت رسول قادری اور سرور خان سرور شامل ہیں جبکہ شہرِ نعت فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے صاحبِ کتاب (غلام مصطفےٰ کمال) نے "حروفِ عجز" کے ذریعے اس کتاب کی تخلیق کا سبب بننے والے واقعات اور شخصیات کا مختصراً تذکرہ کیا ہے

منتخب مطلع جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سیدنا "اُمی" ﷺ

اُمی لقب حضور نصابِ جہاں حضورﷺ

عزم و شعور و فکر کا کوہِ گراں حضورﷺ


سیدنا " طٰہٰ" ﷺ

طٰہٰ کہا گیا اُنہیںﷺ پیارا کہا گیا

قرآن میں حضورﷺ کو اعلیٰ کہا گیا


سیدنا "مصدق" ﷺ

آپﷺکا نامِ نامی مصدق بھی ہے اے حبیبِ خداﷺ

آپ مشہود و فتّاح و صادق ہوئے خاتم الانبیاﷺ


سیدنا "جواد" ﷺ

جواد ہیں کریم ہیں سرکارِ دو جہاںﷺ

وہﷺ رحمتِ جہان خدا اُن پہ مہرباں


سیدنا "غنی" ﷺ

ہیں غنی سرکار شاہِ دو جہاں

ہیں وہ خلقت کے لئے اک سائباں