جانِ کرم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


محمد احمد زاہد کا تیسرا نعتیہ مجموعہ

کتاب : جانِ کرم

شاعر: محمد احمد زاہد

پبلشر: الکرم نعت لائبریری، سانگلہ ہِل 03006296966

صفحات : 112

قیمت: درج نہیں

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندگان : ابو الحسن خاور ارسلان ارشد

جانِ کرم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جان ِ کرم نوجوان شاعر محمد احمد زاہد کا تیسرا نعتیہ مجموعہ ہے۔ اس پر لکھنے والوں میں ثاقب خیر آبادی، مقصود علی شاہ، نصیر سراجی، مسعود اختر، صادق جمیل، ضمیر قیس، ارسلان ارشد کی آراء اورجاوید عادل سوہاوی اور عزیز الدین خاکی کی منظوم تہنیت سے مزین یہ نسخہ دلیل ہے کہ اب ان کی پہچان صرف ان کا اخلاص نہیں ہے بلکہ بلکہ وہ علم و فن کے پارکھوں میں صاحب ِ ہنر کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت قائم کر چکے ہیں۔


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیکھو یہ شان مصطفائی ہے

فرش سے عرش تک رسائی ہے


یادِ نبیﷺ سے دل کے اُجڑے نگر بسا لو

کچھ بھی نہیں ہے رکھا ویران زندگی میں


ظلمت سے کوچ کر کے ضیا کی طرف گیا

میں چھوڑ کر غزل کو ثنا کی طرف گیا


نعت جب سے لبوں پہ جاری ہے

لطف کیسا فضا پہ طاری ہے


قلب و نظر میں طیبہ بساؤ تو عید ہے

یوں آخرت کو اپنی بناؤ تو عید ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات