جمالِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20230905 181651.jpg

کتاب : جمالِ نعت (دیوانِ نعت)

شاعر: میاں منیر احمد منیر

پبلشر: نعت اکادمی فیصل آباد

صفحات : 384

قیمت: درج نہیں

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

جمالِ نعت (دیوانِ نعت)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیوانِ نعت۔ حروفِ تہجی کی ترتیب کے ساتھ

ایک ایک حمد و مناجات کے بعد حروفِ تہجی کی ترتیب سے درج شدہ 163 نعتوں کا حسین گلدستہ موجود ہے۔ جبکہ "شانِ پیکرِ رسالتﷺ از رُوئے قرآن" کے عنوان سے ایک کلام ایسا شامل ہے جس میں قرآنی آیات کے روشنی میں نبیء رحمتﷺ کا سراپا بیان کیا گیا ہے۔ اس دیوانِ نعت میں رواں دواں بحور میں کہے گئے کلام شامل ہیں جو عام فہم اور مترنم ہونے کے باعث نعت خوانوں کے لئے بھی اچھا انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ کتاب کے آغاز میں جید اہلِ قلم کے مضامین اور آخر میں منظومات شامل کئے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، کے مضامین جبکہ محمد سرور قمر قادری، صاحبزادہ ناصر حسین راضی، ریاض احمد قادری اور انجینئر اشفاق حسین ہمذالی کی جانب سے منظوم خراجِ عقیدت شامل ہے۔ اس کے علاوہ صاحبِ کتاب میاں منیر احمد منیر نے "اظہارِ تشکر" کے عنوان سے اپنے شعری سفر اور اس کتاب کی اشاعت کے معاملات کو مختصراً بیان کیا ہے


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پھر نہ اُس جیسا زمانے کو مِلا

سرمدی عرصہ تریسٹھ سال کا


قابلِ داد و ستائش تھا وہ فن میں لیکن

شعر مدحت میں رقم ہو کے سجا اور ہے کچھ


اِن سے مضبوط ہے مرا ایماں

بن کے رہتی ہیں پاسباں نعتیں


سمجھوں گا میں کہ خاتمہ بالخیر ہو گیا

ہونٹوں پہ جاں کنی میں اگر اُنﷺ کا نام ہو


پختہ رہے مدینے سے ہر آن انسلاک

یا رب مدام ہم پہ ہو لطفِ رسولِ پاکﷺ