جمال ِ حرف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


جمال ِ حرف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جمال حرف ، محمد ظفر اقبال نوری ، ورجینیا کا دوسرا نعتیہ مجموعہ ہے جو 2024 کو منصہ شہود پر آیا ۔ 248 صفحات کے اس مجموعے کو کو نعت اکیڈمی، فیصل آباد نے شائع کیا ۔ آفسٹ پیپر اور دیدہ زیب سرورق نے اسے ایک خوبصورت کتاب بنا دیا ہے ۔

جمال حرف کی تخلیقی خوبی یہ کہ اس کی تمام نعتیں دیوان غالب کی زمینوں اور ترتیب میں ہیں ۔

اس مجموعے کا کلیدی مضمون ڈاکٹر ریاض مجید کا تحریر کردہ ہے ۔ بیک فلیپ ڈاکٹر خورشید رضوی اور افتخار عارف کی آراء سے مزین ہے جب کہ اندرونی فلیپس پر ڈاکٹرمعین نظامی، صبیح رحمانی اور سرور حسین نقشبندی کے قیمتی الفاظ درج ہیں دیگر لکھنے والوں میں سید ریاض حسین شاہ، علامہ نصیر سراجی، پیرزادہ ندیم اختر ندیم عبدالغنی تائب، خواجہ غلام قطب الدین، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، مجید اختر، اشفاق احمد غوری، ابو الحسن خاور، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، علی رضا، پروفیسرڈاکٹر زاہد حسن چغتائی اور غلام مرتضیٰ سعیدی شامل ہیں