جنت بھی سجائی گئ، سرکار کی خاطر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: فاروق رضا

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جنت بھی سجائی گئ، سرکار کی خاطر

یہ دنیا بسائی گئی، سرکار کی خاطر


اللہ نے کونین کی بخشی انھیں شاہی

ہر چیز بنائی گئی، سرکار کی خاطر


خورشید، فلک، کاہکشاں، چاند ستارے

"ہر شمع جلائی گئی، سرکار کی خاطر"


کہسار بھی ہیں، دشت بھی، دریا بھی چمن بھی

خاک اتنی سجائی گئ، سرکار کی خاطر


ہر حسن نمایاں ہوا سرکار کے دم سے

ہر خوبی دکھائی گئی، سرکار کی خاطر


گھر آمنہ مائی کے، فرشتوں کی جماعت

تسلیم کو آئی گئی، سرکار کی خاطر


لمحوں میں سماوات رضا جس سے ہوئے طے

شئے ایسی بلائی گئی، سرکار کی خاطر