حسن ازل بھی نور ابد بھی ہیں مصطفے ۔ اصغر علی وڑائچ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اصغر علی وڑائچ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حُسنِ ازل بھی نُورِ ابد بھی ہیں مصطفےﷺ

دنیاو دیں کا ربط بھی، حد بھی ہیں مصطفےﷺ


سرکار نے جو نظم وضبط زندگی دیا

بعداز خدا، خدا کی مدد بھی ہیں مصطفےﷺ


ہر خیر ہے تجلّی مہرِ محمدیﷺ

عکسِ جمالِ رَبّ اَحدَ بھی ہیں مصطفےﷺ


نرم وگداز گرچہ سلوکِ حضورﷺ ہے

حُکّام میں شدید و اشد بھی ہیں مصطفےﷺ


اُن کے قدوم جب سے کفِ ارض نے لئے

ہر اک کیلئے سَعد عَدَد بھی ہیں مصطفےﷺ


ذرّات وآفتابِ جہاں کو ہے جستجو

ہو دیدِ مصطفےٰﷺ، کہ اسد بھی ہیں مصطفےﷺ


رنگِ بہارِ گلشنِ انسانیت بھی ہیں

سروِ عمل کی قامت وقد بھی ہیں مصطفےﷺ


تارِ نفس میں نامِ محمدﷺ پرو دیا

اِس دفترِ حیات کی مذبھی ہیں مصطفےﷺ