خالق کے شاہکار ہیں خلقت کے تاجدار ۔ منظور احمد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: منظور احمد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خالق کے شاہکار ہیں خلقت کے تاجدار

ان فخرِ انبیاء کے ہیں الطاف بے شمار


جلوہ فگن وہ مظہر نورِ خدا ہوا

صبحِ ازل سے جس کا تھا عالم کو انتظار


ہر سمت جلوہ باد ہے رحمت حضور کی

ہو وادی مجسم کہ عرب کا ہو ریگ راز


رفعت نگوں ہے آپ کے قدموں کے سامنے

عظمت ہے گردِ راہ کے ذرّات پر نثار


حکمت فریضہ ہے کلامِ حضور پر

عِفت رسولِ پاک پہ کرتی ہے انحصار


لطف وعطا ورحم وسخا، علمِ وعفود خیر

صدیق وصفا وحُسن وحیا جرأت ووقار


احسان وصبرو سعی ویقیں، سادگی وعدل

ایسے گلوں سے مہکا ہے سیرت کا شاخسار


جس راہ سے ہوا تھا کبھی آپ کا گزر

وہ راہ چومنے کو یہ آنکھیں ہیں بے قرار


منظورِ بے نوا کا ہے مقصود آپ ہی

اس کو بھی کیجے نقش کف پا سے ہمکنار